گلی قاسم جان میں جمعیۃ علماء حلقہ بلیماران کا انتخابی میٹنگ

0
482
All kind of website designing

نئی دہلی،(محمدارسلان خان):
بلیماران کے گلی قاسم جان میں واقع میر کروڑا میں جمعیۃ علماء حلقہ بلیماران کا انتخاب عمل میں آیا۔ میٹنگ کا آغاز قاری ساجد احمدفیضی سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن پاک اور جناب مولانا جان محمد نائب ناظم جمعیت علما چاندنی چوک کی نعتیہ کلام سے ہوا۔ میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی ونگراں کے مولانا انتظار حسین مظاہری صدر جمعیت علما ضلع چاندنی چوک اور مفتی شمیم احمد قاسمی ناظم جمعیت علما ضلع چاندنی چوک نے شرکت کی ۔اس موقع پرمفتی شمیم نے جمعیت علما ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء روز اول ہی سے اپنا قومی نظریہ رکھتے ہوئے بلا تفریق مذہب و ملت خدمات انجام دے رہی ہے اور جہاں بھی قوم کسی بھی حالات سے متاثر ہوتی ہے جمعیت علماء انکی امداد کرتی ہے۔ مولانا انتظار حسین مظاہری نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ جمعیت علماسے منسلک ہونے اور جمعیۃ کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت کی بات ہے کہ ہمیں جمعیت علماکے تحت سماجی خدمات کا موقع ملا ہمیں چاہیے کہ اخلاص سے کام کرتے رہیں ۔انتخابی عمل نہایت اطمینان سے ہوا، مولانا زبیر کو اتفاق رائے سے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا جبکہ مولانا افروز کو دوبارہ ناظم بنایا گیا اور جناب قاری غفران کو خازن منتخب کیا گیا۔نائبین صدور مولانا سلمان، مفتی امجد، مولانا اسجد، مفتی ایوب منتخب کئے گئے، نائبین ناظم مولانا شہزاد ، قاری وسیم ، قاری اشرف، قاری عبد المنان اور نائب خازن مولانا زبیر منتخب کئے گئے۔ اہم شرکاء میں مولانا غیور الحسن ، مولانا عارف ،قاری وسیم ،قاری صادق ، ڈاکٹر ہلال ،بھائی نسیم بھائی، محمدشمیم ،ڈاکٹر انعام الرحمن ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here