اے ایم یو پالی ٹیکنک کے 11؍طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ انتخاب

0
885
All kind of website designing

علی گڑھ، 21؍ مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) پالی ٹیکنک کے 11؍طلبہ کو موہالی (پنجاب) کی کمپنی ’’ٹیلنٹ پُل‘‘ نے کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچہ کے کاموں کے لئے ملازمت پر رکھا ہے۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے ڈپلوما الیکٹریکل؍انسٹرمنٹیشن؍ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے طلبہ کا انتخاب تحریری ٹسٹ، گروپ ڈسکشن اور انٹرویو کے ذریعہ کیا ۔کیمپس پلیسمنٹ مہم میں 35؍طلبہ شامل ہوئے جس میں 11؍کا انتخاب ہوا اور کمپنی نے انھیں تقرری نامہ سونپا۔ منتخب طلبہ کو ٹریننگ کی مدت کے دوران سالانہ 1.8؍لاکھ روپئے ملیں گے۔ یونیورسٹی کے ٹی پی او (جنرل) مسٹر سعد حمید اور یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے ٹی پی او انجینئر محمد محسن خاں کی مشترکہ کوششوں سے ’’ٹیلنٹ پُل‘‘کمپنی کیمپس پلیسمنٹ کے لئے اے ایم یو آئی تھی اور میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ پر دستخط کرکے اس کا ہر سال اے ایم یو آنے کا ارادہ ہے۔ انجینئر محمد محسن خاں نے بتایا کہ کمپنی گرمیوں کی تعطیلات میں اے ایم یو پالی ٹیکنک کے طلبہ کو ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here