اے ایم یو کشن گنج سنٹر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعاون کی یقین دہانی

0
1222
اے ایم یو کشن گنج سنٹر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعاون کی یقین دہانی
All kind of website designing

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج سنٹر (بہار) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر حسن امام نے پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلیٰ مسٹر نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اے ایم یو کشن گنج سنٹر کی سرگرمیوں اور سنٹر کو درپیش مسائل سے انھیں واقف کرایا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی حکومت کی طرف سے کشن گنج سنٹر کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ کہا کہ انھوں نے سنٹر کو فنڈ جاری کرنے کے سلسلہ میں حکومت ہند کو مکتوب لکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو کشن گنج سنٹر علاقہ میں کمزور طبقات کو معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر خاص طور سے حکومت بہار کے ذریعہ اے ایم یو کشن گنج سنٹر کو دی گئی زمین، اور موجودہ جگہ پر چلنے والے سنٹر میں ایک نئے ہاسٹل کی تعمیر کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر حسن امام نے کشن گنج سنٹر کی ترقی کے سلسلہ میں اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی فکر سے بھی وزیر اعلیٰ کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں میں یہاں پر نئے کورس شروع کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فاصلاتی تعلیم کا بھی علاقائی مرکز بنانے کا منصوبہ ہے۔ ڈاکٹر حسن امام نے اے ایم یو کشن گنج سنٹر کو حکومت بہار اور کشن گنج ضلع انتظامیہ کے ذریعہ دئے جانے والے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری (تعلیم) مسٹر آر کے مہاجن اور وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر منیش کمار ورما موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here