’نیشنل یونانی کانگریس‘ تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد 

0
679

طب یونانی کو اس کے تابناک ماضی سے مربوط کرنا اور گھرگھرتک پہنچانا پروگرام کا بنیادی مقصد: حکیم نازش احتشام

نئی دہلی (پریس ریلیز)ورلڈیونانی فاؤنڈیشن اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے مورخہ 11و12نومبر2017کو تاریخی شہر اعظم گڑھ کے شبلی نیشنل پی جی کالج میں’نیشنل یونانی کانگریس ‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔واضح رہے کہ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ کی تیاری لگ بھگ چھ ماہ سے جاری ہے اور اسے کامیاب و یادگار بنانے کیلئے اب جنگی پیمانے پر کوشش شروع کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں پیٹرن سمیت آرگنا ئز نگ کمیٹی میں شامل طب یونانی کے محققین ،حاذق اطبائے کرام ،طب یونانی کے اجلہ اساتذہ اور اس قدیم ترین طریقہ علاج کو اس کے تابناک ماضی سے مربوط کرنے میں شب وروز منہمک ’’ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن ‘‘ کے چیئرمین جناب محسن دہلوی اور ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ کے آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی پروگرام کی کامیابی کیلئے تن من دھن سے مصروف ہیں اور لگاتار میٹنگیں بھی چل رہی ہیں ۔اس سلسلے میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ،جس میں تقریب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیااور کئی اطباورکن ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ حضرات کو متعدد ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔میٹنگ کے بعد آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نے ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ کے اغراض مقاصدبتاتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز پرگرام میں ماہرین صحت خصوصی طور پر ’’ہماراطرززندگی اوراس سے پیداہونے والے صحت کے مسائل اور حل‘‘پر قیمتی لیکچرس بھی پیش کریں گے ،جبکہ اس دوروزہ پروگرام میں ملک کو درپیش اس مسئلے پر مباحثے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ طب یونانی کے ریسرچ اسکالرز،معالجین،اکیڈمک افرادواداروں اور طب یونانی کی دواساز کمپنیوں ،اس کی درآمدات وبرآمدات اور ترقی میں شامل سبھی شعبہ کے افراد واداروں کو اپنے ساتھ فن کی ترقی کیلئے ایک متحد ،مستحکم اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرانا ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ کا اہم مقصد ہے۔جس کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی دن رات ایک کئے ہوئی ہے اور امید ہے یہ پروگرام طب یونانی کی ترقی کیلئے ایک نتیجہ خیز راہ ہموار کرنے معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت وخاندانی بہبودمحترمہ انو پریہ پٹیل اس تاریخی پروگرام کی مہمان خصوصی ہوں گی،جبکہ ملک وبیرون ملک سے درجنوں اطبائے کرام، طب یونانی کے اساتذہ اور محققین و ریسرچ اسکالرز شرکت کریں گے۔آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد کی گئی میٹنگ میں ’ نیشنل یونانی کانگریس ‘ کے پیٹرن ڈاکٹر خالد محمودکے علاوہ ڈاکٹر اجمل اخلاق،حکیم احمد سعیداورحکیم معراج الحق وغیرہم خاص طور پر شامل تھے،سیمینار کے کنوینرجناب محسن دہلوی نے تمام ماہرین ذمہ داران سے بات چیت کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here