فلسطین سے متعلق ترکی کے صدر اردگان کی پالیسی کو آل انڈیا تنظیم علماء حق اور آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ کی حمایت

0
608
All kind of website designing

نئی دہلی، 19جون (پریس ریلیز) فلسطین میں اسرائیل کے حارنہ رویہ اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق اور آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ یروشلم میں پہلا قبلہ اول فلسطین اور مسجد اقصی کے لئے ترکی کے صدررجب طیب اردوگان کی فلسطین سے متعلق پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے پورے عالم اسلام کی وابستگی ہے اور دنیا کا ہر ایک مسلمان اس کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہے۔انہوں نے آج یہا ں جاری بیان میں کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوگان نے کہا تھا کہ ترکی فلسطینی سرزمین کو کسی اور کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ القدس الشریف، مقدس مقام اور ہمارا پہلا قبلہ، دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لئے ایک سرخ لکیر ہے۔آل انڈیا تنظیم علماء حق اور آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ ترکی کے صدر کی فلسطین پالیسی سے نہ صرف پوری طرح متفق ہے، بلکہ اس کی پوری شدت کے ساتھ حمایت کرتا ہے۔اسرائیل کو یہ بات ذہن نشیں کرلینی چاہئے کہ اس سے پوری دنیا کے مسلمان ذہنی طور پر وابستہ ہیں اور اس موقف سے ذرا سا بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ عالمی برادری عالمی سطح پر طویل عرصے سے انصاف، امن، سلامتی اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے اور فلسطین بھی ان میں سے ایک ہے۔اسرائیل کے نئے قبضے اور الحاق

مولانا اعجاز عرفی
مولانا اعجاز عرفی

کے منصو بے کو جو فلسطین کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرتا ہے، کو اسرائیل نے عمل میں لانے کے لئے پہل شروع کردی ہے اور اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ یکم جولائی کو مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ملحقہ طور پر ضم کریں گے، جیسا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور نیلے اور سفید فریق پارٹی کے سربراہ بینی گاٹز کے مابین اتفاق ہوا ہے۔آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی اور آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ کے چیرمین محمد یونس صدیقی نے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دنیا بھر میں غم و غصہ پایا گیا ہے اور خاص طور پر ترکی میں اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم، کو بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اس طرح وہاں تمام یہودی آبادیوں کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی سے منسلک ہونے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here