ممتاز عالم دین مولانا سید ارشد مدنی ہسپتال میں داخل, طبیعت پہلے کافی بہتر، مولانا مدنی کے لئے دعاءصحت کی اپیل )

0
1209
All kind of website designing
ممتاز عالم دین مولانا سید ارشد مدنی ہسپتال میں داخل
طبیعت پہلے کافی بہتر، مولانا مدنی کے لئے دعاءصحت کی اپیل
دیوبند،19 فروری(سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولاناسید ارشد مدنی کو علالت کے باعث آج نئی دہلی کے مشہور میٹروہسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ(آئی سی یو) میں مولانا مدنی کو رکھااور نہایت قابل ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا کے علاج معالجہ میں مصروف ہے،حالانکہ مولانا کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔ مگر انہیں مزید دو دنوں تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کو گزشتہ کئی روز سے بخار کی شکایت تھی ،جس کے سبب مولانامدنی کی طبیعت بوجھل، گھبراہٹ اور جسم میںکپپاہٹ کی شکایت ہورہی تھی، جس کے بعد آج(منگل کے روز) طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انہیں دہلی کے میٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، کمزوری زیادہ ہونے کے سبب مولانا کو آئی سی یو میں رکھاگیاہے، ڈاکٹروں نے مولانا کو ملیریا ہونے کی تشخیص کی ہے۔ جمعیة علما ءہند کے پریس ترجمان مولانا فضل الرحمن نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولاناکو کئی رو ز بخار کی شکایت تھی جس کے باعث مولانا کو آج ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے،لیکن اب الحمد اللہ ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، کچھ رپورٹیں آگئی ہیں جن میں ملیریا ہونا بتایا گیاہے ،جبکہ مزیدکچھ رپورٹیں ابھی آنی باقی ہیں، انہوں نے بتایاکہ دو دن کے اندر انشا ءاللہ ہسپتال سے چھٹی ہوجائے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے تمام آئمہ مساجد، ارباب مدارس، اساتذہ ، طلباءاور عوام الناس سے مولاناکی صحت یابی کے لئے دعاءکی اپیل کی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here