مشرقی چمپارن: کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری طویل مدتی لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں،مزدوروں اور روز مرہ کمانے کھانے والا طبقہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہے اور بے شمار لوگوں کے پاس راشن اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ایسے میں مختلف اہل خیر افراد اور جماعتیں ان ضرورت مندوں کے درمیان راحت رسانی اور راشن تقسیم کرنے کی خدمت میں مصروف ہیں اور لوگوں کے لیے کھانے پینے کی چیزوں کا انتظام کررہی ہیں۔ مرکزی جمعیۃ علما بھی اپنے جنرل سکریٹری مولانا فیروز اختر قاسمی کےزیر اہتمام اصحابِ خیرو دردمند افراد کے تعاون سے ضرورت مندوں کاتعاون کررہی ہے اور جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی کے علاقے میں دومرحلوں میں دوسوسے زائد خاندانوں کے درمیان راشن تقسیم کرچکی ہے۔ مرکزی جمعیۃ کی جانب سے تیسرے مرحلے میں آج گاد بہوری، مشرقی چمپارن، بہارمیں شیخ نصیر احمد صاحب کی سرپرستی میں 175 ضرورت مندخاندانوں کے درمیان ہر ایک فیملی کو 10کلو چاول ، 2کلودال،4 کلوآلو،2کلو پیاز،خوردنی تیل اورنمک وغیرہ تقسیم کیے گئے۔اس موقعے پرمولانا خوشنحال احمد ،مشتاق علی ،ظفیر عالم وحافظ جاوید اقبال وغیرہ نے ضرور ت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں