ہٹلر اور مسولینی کی راہ پر ہیں نتیش کمار

0
527
All kind of website designing

سوشل میڈیا کے معاملے میں گرفتاریوں کے آرڈر پرتیجسوی یادو کا سخت رد عمل

پٹنہ (ایجنسی) اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار کو ہٹلر اور مسولینی قرار دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے کچھ دنوں کے دوران مستقل طور پر وزیراعلی پر سیاسی حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے یہ ٹویٹ بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک آرڈر کے ساتھ کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد مظاہرین کو سرکاری ملازمت یا سرکاری ٹھیکے نہیں دیئے جائیں گے۔
تیجسوی یادو نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نتیش کمار، جو مسولینی اور ہٹلر کو چیلنج کر رہے ہیں ، نظام حکومت کے خلاف احتجاج کرکے جمہوری حقوق استعمال کرنے والوں کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ان کے خلاف احتجاج کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ جو بھی ایسا کرے گا اسے سرکاری ملازمت نہیں دی جائے گی۔
ٹویٹ میں تیجسوی نے ایک سوال کھڑا کیا ہے کہ 40 نشستوں کے وزیر اعلی کتنے خوفزدہ ہیں؟ واضح رہے کہ بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص احتجاج اور روڈ جام کے معاملات میں ملوث پایا گیا اور پولیس اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کرتی ہے تو اس کے کردار سرٹیفکیٹ میں واضح اندراج کیا جائے گا۔ ایسے افراد کو سرکاری ملازمتیں اور سرکاری ٹھیکے نہیں دیئے جائیں گے۔ تیجسوی کا ٹویٹ حکومت کے اس خط کے بارے میں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں خط کی ایک کاپی بھی منسلک کی ہے
تیجسوی کے ٹویٹ کے بہت سے معنی ہیں۔ بہار اسمبلی انتخابات میں روزگار ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر ابھرا تھا۔ تیجسوی نے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کرکے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ پھر تمام پارٹیوں نے روزگار کو ایک مسئلہ بنایا تھا اب تیجسوی یادو نے ملازمت کے معاملے پر وزیر اعلی نتیش کمار کو گھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ریاستی حکومت کے خط کے بہانے تیجسوی کا ٹویٹ اسی کی ایک کڑی بتایا جارہا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here