نئی دہلی : قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی رحمہ اللہ علیہ اللہ کے آج اچانک سانحہ ارتحال کی خبر پا کر بہت قلق اور صدمہ ہوا۔ مولانا مرحوم بہت ہی مخلص اور شریف النفس انسان تھےْ۔ بحیثیت قاضی شریعت مدھوبنی انھوں نے بہت سے مشکل عائلی مسائل کو چٹکی میں حل کرادیا۔ وہ ہمیشہ اپنے علم و فضل، زہد و تقوی کی وجہ سے یاد جانے جائیں گے۔ اتناہی نہیں بلکہ ان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے گوا پوکھر کا مدرسہ فلاح المسلمین علاقہ کا معتبر ادارہ بن گیا، جہاں سے ان کا رشتہ تادم آخریں قائم رہا۔ مولانا مرحوم کی خصوصی توجہ کی وجہ سے مدھوبنی شہر کئی نوجوان علما، اپنے میدان میں ممتاز بن گئے۔ انھوں نے اس ادارہ کی مخلصانہ خدمت انجام دی ہے۔ ان کی وفات سے ملی، دینی اور علمی حلقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
جمعیۃ علمائے ہند کے جمیع خدام کی طرف سے مولانا رحمہ اللہ کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش ہے۔ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا کو جنات عدن میں مقام اعلی نصیب کرے۔ آمین
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں