پیٹرول پر اس بار دیش کو مودی کے لیے بیوقوف بنانا مشکل،11 روز سے مسلسل ہورہا ہے اضافہ

0
414
Petrole Symbolic Photo
Petrole Symbolic Photo
All kind of website designing

کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مودی سرکار کو نشانہ بنایا

نئی دہلی ( ایجنسی)۔ کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے لئے مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ 11 دن سے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے یہ حکومت ملک کے عوام کے لئے مصیبتبن گئی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اگر بی جے پی کو ‘بھینکر جن لوت پارٹی’ کہا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہوگا۔ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا اور ترجمان گورو ولبھ نے جمعہ کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مئی 2019 کے بعدآج تک پیٹرول کی قیمتوں میں 15.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوںمیں 15.33 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی مارتودوسری طرف ڈیزل پٹرول – گیس کی قیمتوں میں ہونے والے مظالم میں اضافہ۔آخر لوگ کیسے زندہ رہ سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ پٹرول 100 روپے اور ڈیزل 90 روپے کے ہندسے کو عبور کرچکا ہے۔ سرجے والا نے حکومت کی پالیسیوں پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ آج عام عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی جی کا صرف ایک ہی نعرہ ہے ‘ہم دو ، ہمارے دو .. ڈیزل 90 ، پٹرول 100 ..’۔
گورو ولبھ نے کہا کہ مئی 2014 سے جنوری 2021 کے درمیان مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر 21 لاکھ 50 ہزار کروڑ کمایا۔ آخر پیسہ کہاں گیا؟ انہوں نے کہا کہ معیشت کو ڈبونے کے بعد اب حکومت کسانوں ، مزدوروں اور متوسط طبقے کے لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈال رہی ہے۔
کانگریس کے دونوں رہنماوں نے خام تیل کی گھریلو پیداوار کرنے والی کمپنی او این جی سی کے بجٹ کو کم کرنے پر مودی سرکار پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020-21 میں او این جی سی کا بجٹ 32501 کروڑ روپے تھا لیکن اس بار اسے گھٹا کر 29800 کروڑ کردیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں ، گجرات کی ایک ڈوبی کمپنی ’گجرات اسٹیٹ پیٹرولیم کارپوریشن ‘(جی ایس پی سی) کوجبراً او این جی سی کو فروخت کرکے 24881 کروڑ کا قرض لینے پر مجبور کیا گیا۔ سرجے والا نے کہا کہ سرکاری کمپنی او این جی سی کا یہ سچ مودی سرکار کے ذریعہ ملک میں خام تیل پیدا کرنے والی کمپنی کو برباد کرنے کی کہانی بیاںکر رہی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here