لالو یادو پر مہربانی سے ہائی کورٹ کا انکار، ضمانت کی درخواست مسترد

0
707
Lalu Yadav
All kind of website designing

رانچی ، (ایجنسی) چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا یافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو ہائی کورٹ کی جانب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے لالو کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جمعہ کے روز جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں لالو کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ اسے سے ظاہر ہے کہ فی الحال لالو کو سلاخوں کے پیچھے رہنا ہوگا۔
لالو کیجانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ اسی طرح کے معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالے کے کچھ سزا یافتہ افراد کو ضمانت کی سہولت فراہم کی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ لالو نے سزا کی آدھی مدت پوری نہیں کی ہے اور یہ معاملہ دوسرے مقدمات سے مختلف ہے کیونکہ جس معاملے میں لالو ضمانت مانگ رہے ہیں،اس میں 7-7 سال کی قید ہوئی اور کل سزا س کی مدت 14 سال ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے عدالت کوپوائنٹ وائز تفصیلی معلومات دی کہ کب کب لالو جیل گئے اور کب کب انہیں پروڈکشن دیا گیا ۔
اب تک لالو 28 ماہ 29 دن جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار چکے ہیں۔سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ 1997 لالو صرف 91 دن ہی جیل میں رہے تھے اور اب تک صرف 27 ماہ 6 دن کی مدت لالویادو نے عدالتی تحویل میں گزاری ہے ۔ دونوں فریقوں کے ذریعہ عدالت کو بتائی گئی حراست کی میعاد میں 28دن کا فرق دکھا۔ لالو کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ دو ماہ بعد ایک بار پھر نئی درخواست دائر کی جائے گی۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ نصف سزا پوری ہونے میں ابھی دو ماہ باقی ہیں۔ لالو کو دوبارہ ضمانت کی درخواست دینا پڑے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دمکا خزانہ معاملیمیں ، لالو کو سی بی آئی عدالت نے دو مختلف دفعات میں سات ۔سات سال کی سزا سنائی تھی۔ اسی معاملے میں لالو کی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔ لالو اس وقت دہلی ایمس کا علاج کر ارہے ہیں۔ لالو کچھ روز قبل تک رانچی کے رمس میں داخل تھے۔ یہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی ایمس لے جایا گیا۔ 23 جنوری 2021 کو ، انہیں رانچی رمس سے دہلی ایمس ریفر کیا گیا تھا ۔ گردے میں شدید شکایت کے بعد انہیں ایمس بھیج دیا گیا تھا۔ لالو پرساد کے خلاف چارہ چار گھوٹالے کے پانچ مقدمات چل رہے ہیں۔ انہیں چار مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے جب کہ ایک کیس میں زیرنچلی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔آر جے ڈی ذرائع نے بتایا کہ لالو اب اپنی ضمانت کے لئے ملک کی سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ وہ ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر لالو کے حامیوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے ۔ اب لالو کی ہولی بھی جیل میں ہی ہوگی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here