مہرولی واقع مسجد نیل گو پر علاقائی زمین مافیاؤں کاغیر قانونی قبضہ

0
581
All kind of website designing

وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے مہرولی تھانہ جاکر وہاں کے افسران سے کی ملاقات

نئی دہلی : جنوبی دہلی کے مہرولی واقع مسجد نیل گو پر علاقائی زمین مافیاو¿ں کے ذریعے غیر قانونی تعمیر شروع کرانے کے بعد دہلی وقف بورڈ سرگرم ہو گیا ہے۔ بورڈ کی شکایت پر علاقائی زمین مافیاو¿ں کے ذریعے یہاں پر کرائے جا رہے غیر قانونی تعمیر ات کو پولیس نے رکوا دیا ہے۔ آج دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ مہرولی تھانہ جاکر وہاں کے افسران سے ملاقات کر کے مسجد سے متعلق ضروری کاغذات انہیں پیش کیا ہے اور مسجد کو زمین مافیاو¿ں سے آزاد کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہرولی کے جہاز محل کے قریب واقع یہ مسجد دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔ یہاں پر پہلے باقاعدہ نماز ادا کی جاتی تھی، لیکن دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد میں مرمت کاکام کرانے کے بہانے وہاں پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ بعد میں مسجد کی اس جائیداد کو ڈی ڈی اے نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد مقامی زمین مافیا کی نظر مسجد پر پڑی اور انہوں نے یہاں پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ دہلی وقف بورڈ کے علاقائی افسر کلیم احمد خان کا کہنا ہے کہ مسجد کی املاک پرزمین مافیاو¿ں کی نظر پہلے سے ہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں یہ پتہ چلا کہ زمین مافیا یہاں پر غیر قانونی تعمیر کرا رہے ہیںتب انہوں نے علاقائی تھانہ میں جا کر اس کے خلاف شکایت کی ۔ بعد میں پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہاں پر ہو رہی غیر قانونی تعمیر پر روک لگا دی ہے۔ آج دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان اپنی ٹیم کے ساتھ مہرولی تھانہ پہنچے ۔ انہوں نے تھانہ انچارج سمیت پولیس کے اعلی افسران کو وقف جائیداد کے سارے ثبوت پیش کئے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو بتایا ہے کہ مسجد دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے یہاں پرزمین مافیاو¿ں کے غیر قانونی قبضے کو خالی کرا کر اسے وقف بورڈ کے حوالے کیا جانا چاہئے، اس معاملے میں مقامی پولس تھانہ تفتیش کر رہی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here