یروشلم معاملے امریکہ کی داداگیری کیخلاف جمعیہ علماء تلنگانہ واے پی کا پرامن مظاہرہ

0
1155
حیدرآباد: جمعیۃ علمائے تلنگانہ واے پی کے کارکنان وذمہ دارن یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانے قراردینے پر امریکہ کیخلاف مظاہرکرتے ہوئے۔۔۔
حیدرآباد: جمعیۃ علمائے تلنگانہ واے پی کے کارکنان وذمہ دارن یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانے قراردینے پر امریکہ کیخلاف مظاہرکرتے ہوئے۔۔۔
All kind of website designing

حیدرآباد(پریس نوٹ) آ ج بتا ریخ۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۷ ؁ء بمقام ورگاہ حضرت عنبر شاہ بابا ؒ گاندھی کا پتلہ عنبر پیٹ حیدرآباد دکن ۔زیر صدارت حضرت مولا نا حافظ پیر شبیراحمدصاحب مدظلہ صدرجمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش ا۔ زیرنگرانی حضرت مولانا محمدیعقوب صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء حلقہ عنبر پیٹ حیدرآباد ۔پر امن احتجاج پرو گرام منعقد ہوا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پر دیش نے کہا کہ القدس کو اسرائیل دارلحکومت قرار دینا یہ ایک اشتعال انگیزفیصلہ ہے جس سے عالم اسلام نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں بے چینی پیدا ہوئی ہے 249انہوں نے کہا کہ امریکہ عا لمی قوانین اور بین الاقوامی خدشات کو نظر انداز کر ریا ہے جس سے امن کے کوشاں ادا رے ما یوس ہوئے ہیں صد ر محترم نے سوال اٹھا یا کہ اس قدم سے امریکہ اسرائیل کے غیر قا نونی اور ظا لمانہ قبضے کو جائز نہیں ٹھرا رہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطا لبہ کیا کہ وہ اس موضوع پر ہنگا می اجلاس طلب کریں اور خود کی متعد دمنظور شدہ قرارداد کی روشنی میں القدس کی حیثیت کو بر قرار رکھنے کے لئے ضرور قدم اٹھائے۔انہوں نے اس سلسلے میں مشرقی وسطی کے حکمرانوں کو متوجہ کیا کہ وہ امریکہ سے اپنے تعلقات پر نظر ثا نی کریں ۔صدر محترم نے استدلال کیا کہ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ قبلہ اول پر مسلمانوں کا اولین حق ہے نہ صرف فلسطین بلکہ پو را عالم اسلام اس سے دینی جذبا تی رشتہ رکھتا ہے جس پر اسرائیل نے غاصبانہ طریقہ سے تسلط قا ئم کر رکھا ہے 249سا لہ گزشتہ یو نیسکواقوام متحدہ نے ایک تا ریخی فیصلے میں مسجداقصی اور دیوار براق پر مسلمانوں کا حق تسلیم کیا تھا ۔اس لئے اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مو جودہ حیثیت سے چھیڑچھاڑ کر نے والوں پر لگام کسے 249 انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند قبلہ اول کے تحفظ کے لئے روزاول ہی سے ہر جدو جہد میں شا مل ہو تے رہی ہیں وہ ڈونالڈٹرمپ کے اس منصوبے پر سخت بے چین ہے اور اسے ظالمانہ اورغرور میں مبنی فیصلہ سمجھتی ہے 249انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا وارالحکومت قرار دینے سے نہ صرف ہندوستان بلکہ تمام عالم میں بے چینی کی کیفیت ہے حضرت مولانا یعقوب صاحب صدر جمعیتہ علماء حلقہ عنبر پیٹ نے صدر محترم کی بات کی تا ئید کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر کی جانب سے القدس کو اسرا ئیلی دارالحکو مت قرار دینے کے حا لیہ فیصلہ کے خلاف یہ پر امن احتجاج منقعد ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے 249سفر معراج کی عظیم یاد گار ہے ہم کس بھی حال میں اس کو اسرائیل کے حوالہ نہیں کرینگے 249 اس حتجا ج پرو گرام میں مو لانا معیز الدین صاحب نا ئب صدر جمعیہ علماء حلقہ عنبر پیٹ ؛ مولانا انصار انور حسا می نا ئب صدر جمعیتہ عنبر پیٹ مولا نا پیر عبد الوہاب عمیر 249 پیر جا بر منیر 249مولانا عبد الرمضان 249مولانا زکریا فہد نائب ناظم تجوید القرآن 249مولانا محمد نصیرالدین حسا می249مولانا رفیق رحمانی اس کے علاوہ مقامی لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here