میرٹھ فسادات 1987: مطلوبہ 33 برس سے فرار کونسلر گرفتار

0
1035
File Photo
All kind of website designing

میرٹھ ، (ایجنسی)۔ 1987 میں میرٹھ فسادات کے ملزم سابق کونسلر عابد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ عدالتی حکم پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 1987 میں ضلع میرٹھ میں بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے۔ اس فساد میں بہت سے لوگوں نے اپنی جان گوائیں تھی۔ اسی دوران کروڑوں کی مالیت کی املاک کا بھی نقصان ہوا تھا۔ میرٹھ کے لساڑی گیٹ کے علاقے میں ہونے والے فسادات میں مجموعی طور پر 87 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں 25 افراد نے اپنی ضمانت منظور کر والی تھی جبکہ دیگر ملزمان میں سے کوئی بھی تاریخ پر پیش نہیں ہوا تھا۔ اس مقدمے میں 18 برس کی طویل مدت کے بعد ضمانت منظور ہونے والے تمام افراد کو بری کردیا گیا ہے۔ جبکہ مفرور تمام ملزمان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ سی او کوتوالی اروند چورسیا نے بتایا کہ پولیس نے سابق کونسلر عابد ، ساکن احمد نگر گلی نمبر چار کو گرفتار کیا ہے جو اس معاملے میں 33 برس سے مفرور تھا۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here