’یونانی ڈے‘ وتقسیم اجمل خان گلوبل ایوارڈتقریب9فروری کو

0
1090

حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی اور ریکس چیریٹبل ٹرسٹ کے اشتراک سے ہوگی تقریب: ڈاکٹر اسلم جاوید 

نئی دہلی : ملک وبیرون ملک طب یونانی کی ترویج و ترقی میں لگ بھگ تین دہائی سے سرگرم معروف طبی ورفاہی تنظیم مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی اور عالمی شہرت یافتہ یونانی و آیورویدک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز کے فلاحی شعبہ ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے مورخہ 9فروری 2018 برو ز جمعہ ،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے پروقار ہال میں 4بجے شام کو منعقد کیا جائے گا۔مذکورہ بالا تفصیلات مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹر ڈاکٹر حکیم اسلم جاوید نے میڈیا کیلئے جاری اپنی پریس ریلیز میں بتائی ہیں۔ڈاکٹر اسلم جاوید نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں بالخصوص طب یونانی کی ترویج وترقی ،دواسازی اور تحقیقات میں مصروف اطبائے کرام واسکالرس اوردواساز اداروں کے ماہرین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو داد تحسین دینے کے مقصد سے تقریباً 1995 سے ہی ’’اجمل خان گلوبل ایوارڈ دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں طب یونانی کی ترویج وتعلیم اور ترقی کیلئے مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی سرگرم عمل ہے۔سوسائٹی اپنی محدود حیثیت اورقوت کے مطابق مستقل اس کوشش میں مصروف ہے کہ ابن سینائے ہند عظیم مجاہد آزادی حکیم اجمل خان مرحوم کے نام پر طب یونانی کی ایک معیاری یونیورسٹی قائم کرائی 

جائے ۔اس سلسلے میں سوسائٹی کے ذمہ داران متعدد مرکزی وریاستی حکو متوں کے وزراء سے بارہا ملاقاتیں کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھتی رہی ہے۔اسی طرح ریکس چیریٹیبل ٹرسٹ بھی طب یونانی کے فروغ و اشاعت کے اپنی بے لوث خدمات کے سلسلے میں محتاج تعارف نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ معیاری یونانی دواسازی سے لے کر طب یونانی کی افادیت کو ملک وبیرون ملک گھر گھر تک پہنچانے میں ریکس ریمیڈیز نے جو ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے وہ طبی حلقہ میں زبان زد عام ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ ’’یوم یونانی تقریب وتقسیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ کی کامیابی کیلئے ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ بھی زوروشور سے تیاری میں جٹا ہواہے۔اس تاریخ ساز تقریب میں ملک وبیرون ملک سے درجنوں ماہرین اطبائے کرام ،یونانی ریسرچ اسکالرز اور زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی مستند ومؤقر شخصیات شرکت فرمائیں گی۔بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر اور وزارت آیوش کے اہم سربراہان وسکریٹری حضرات بھی شریک ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ ’’اجمل خان گلوبل ایوارڈ زمرکزی وزیر موصوف کے ہاتھوں سے ہی تقسیم کئے جائیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here