جسٹس راجندر سچر کی رحلت پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت

0
2013

نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جسٹس راجندر سچر کے سانحہ ارتحال پر گہرا دکھ ظاہر کیا ہے ۔ آنجہانی راجندر سچر نے بحیثیت جج ملک کے عدلیہ کا وقار بلند کیا اور سبکدوش ہونے کے بعد مظلوم اور پسماندہ افراد کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ۔ وہ تادم واپسیں سول تحریکوں سے وابستہ رہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ سچر صاحب کا یہ قابل قدر کارنامہ ہے کہ انھوں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ہدایت پر مسلمانوں کے تعلیمی، معاشی اور سماجی صورت حال پر ایک معتبردستاویز تیار کی اور اس کی روشنی میں سفارشات بھی کیں ۔ ان کے ذریعہ تیار کردہ دستاویز انھیں حقائق پر مبنی تھی جو جمعیۃ علماء ہند سال ہا سال سے کہہ رہی تھی ، اس لیے جمعےۃ علماء ہند نے ہمیشہ اپنے اجلاسوں میں سچر کمیٹی کی سفارشات پر سرکار کو متوجہ کیا ۔ سچر صاحب بھی جمعےۃ علماء ہند کی دعوت پر اس کے اجلاس میں کئی بار شریک ہوئے ۔ مولانامدنی نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here