سوشیل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکٹنگ کی دوروزہ فری ٹریننگ

0
864
File Phot
File Phot
All kind of website designing

مائینارٹیز کمیٹی کے خود کماؤ خود کھاؤ کے تحت شعور بیداری : ایس زیڈ سعید

حیدرآباد13جنوری ( پریس نوٹ ) آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائینارٹیز کمیٹی کی جانب سے سوشیل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکٹنگ میں دو روزہ فری ٹریننگ کا پیر 18جنوری اور منگل 19 جنوری کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدر کمیٹی جناب ایس زیڈ سعید نے بتایا کہ خود کماؤ خود کھاؤ پروگرام کے تحت کلاسس دوپہر 2:00بجے تا شام 4:00بجے کلاسس ہیرا مینشن ‘ فورتھ فلور ‘ بشیر باغ نزد بالا جی سوپر مارکٹ میںہوں گی۔ جبکہ5:00بجے شام تا 7:00بجے شب علیحدہ کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ایس جی ایم مال مہدی پٹنم چوراہا میں منعقد ہوں گی۔ بشیر باغ میں موٹیویشنل اسپیکر مسٹر شیخ محمد عامر ‘ مسٹر ویوک اور مس روبینہ ( انچارج ) اور مہدی پٹنم میںمسٹر محمد ناصر ٹریننگ دیں گے۔ امیدوار اپنی سہولت کے اعتبار سے کسی ایک مقام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے ایسے امید وار جو وقت کی پابندی کرنا جانتے ہوں وہ 17جنوری تک واٹس ایپ نمبر 98499 32346 پر اپنے نام رجسٹر کروالیں۔محدود نشستیں ہیں۔ اس ٹریننگ کے بعد دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دو ماہی کورسس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جناب سعید نے بتایا کہ اس دوروزہ ٹریننگ کے دوران امیدواروں کو جاب کے لئے انٹرویو میں مہارت کے گر بھی سکھائے جائیں گے اور بیرون ملک تعلیم کے مواقع اور امکانات سے واقف کروایا جائے گا تاکہ اس کی روشنی میں نوجوانوں کو اپنے کیریر اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد مل سکے۔۔کمیٹی گزشتہ 15سال سے خود روزگار کے لئے شعور بیدار کررہی ہے اور اس سلسلہ میں کئی پروگرام منعقد کئے ۔ مستقبل میں پکوان او رکیٹرنگ کی کلاسس کے علاوہ فیشن ٹیکنالوجی اور بیوٹی پارلر کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ نائب صدر مسٹر سیمسن پرکاش راؤ نے نوجوانوں سے استفادہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ایسے تمام پروگراموں کے مصارف کمیٹی برداشت کرتی ہے اور بلا معاوضہ خدمات فراہم کرتی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here