ڈی ڈی سی چیئرمین نائب چیئرمین کے عہدے پر بی جے پی کی جیت

0
818
file Photo
All kind of website designing

ڈوڈہ، (ایجنسی) مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں پہلی بار منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد اب مرحلہ وار مختلف اضلاع میں ضلع ترقیاتی چیئرمین کے عہدے کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع ڈوڈہ میں بھی پیر کے روز چئیرمین اور نائب چیئرمین کے عہدے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے ووٹنگ کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں منعقدہ تقریب کے دوران ڈوڈہ ضلع کے چودہ ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے۔ اس میں بی جے پی نے پانچ کے مقابلے میں نو ووٹ حاصل کر دونوں عہدے پر جیت درج کی۔
واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں ضلع ڈوڈہ کی چودہ نشستوں میں سے بی جے پی نے آٹھ نشستوں پر جیت درج کی تھی جبکہ کانگریس نے چار ، نیشنل کانفرنس نے ایک اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی تھی۔ چئیرمین کے لئے ڈالے گئے ووٹ میں بھدرواہ ایسٹ سے بی جے پی کے نامزد امیدوار دھنہنتر سنگھ کوتوال نے نو ووٹ حاصل کرکے ڈوڈہ کے پہلے ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیرمین کے عہدے پر فائز ہوئے۔جبکہ بی.جے.پی نے نائب چئیرمین کے عہدے پر ڈی ڈی سی حلقہ بھالہ کی سنگیتہ رانی بھگت کو ووٹ دے کر منتخب کیا۔
چئیرمین شپ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھنہتر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی نے ڈوڈہ میں واضح اکثریت کے ساتھ جیت درج کی ہے اور وہ اب تمام علاقہ جات کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ اْنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے پر اْن شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ تاریخی قدم جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سابق وزیر مملکت شکتی راج پریہار، کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان نے جیت کا جشن منایا اور ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here