All kind of website designing

مدرسہ تجوید القرآن نئی سیماپوری کی میٹنگ میں جمعیۃ علما کے عہدیداروں کی اپیل

 

نئی دہلی، 13اکتوبر (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) جمعیۃ علماء ہندن ضلع شمال مشرقی ضلع دہلی کی جانب سے آج مدرسہ تجوید القرآن ای۔بلاک نزد مچھلی مارکیٹ نئی سیماپوری میں ایک اہم علاقہ کے علماء کی میٹنگ ہوئی جس میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے 29اکتوبر کو اندراگاندھی اندور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے امن وایکتا سمیلن کے سلسلے میں لوگوں کو بتایاگیا جمعیۃ علماء ہند کے اہم رکن حضرت مولانا مفتی غیور احمد قاسمی نے کہا کہ سماج کے مختلف طبقات میں برادران ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے جمعیۃ علماء مختلف قسم کے پروگرامات کرتی رہتی ہے اسی سلسلے کی یہ امن ایکتا سمیلن ہے علماء کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا اعجاز احمد خاں رزاقی نے کہا کہ اس وقت ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہے ہر طرف مسلمانوں کے ساتھ نسلی امتیاز برتا جارہا ہے ایسے برآوب افتن ماحول میں جمعیۃ علماء کا یہ بہت سخن قدم ہے علاقے کے ائمۂ مساجد وذمہ داران مدارس کے علاوہ سرکردہ لوگوں کو بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ صدارت کررہے جمعیۃ علماء شمال مشرقی ضلع کے صدر حضرت مولانا خلیل احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ سمیلن میں ہمارے ضلع سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شرکت کریں گے ہم آج سے اس پروگرام کیلئے متحرک اور سرگرم ہیں اخیر میں جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کے کارگذار جنرل سکریٹری حضرت مولانا قاری محمد ہارون اسعدی نے امن ایکتا سمیلن کے غرض وغایت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور انہیں کی دعاء پر میٹنگ کا اختتام ہوا میٹنگ میں مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم حضرت قاری محمد لقمان ودیگر موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here