نئی دہلی،17نومبر(محمد ارسلان خان):دہلی اقلیتی کمیشن نے نوجوان سوشل ورکرسید محمد ناصر علی کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایڈوائزری کمیٹی کا رُکن منتخب کیا ہے۔ ناصر علی کوآئی ٹی او میں واقع مائنارٹیز کمیشن کے دفترمیں کمیشن کے سرگرم رُکن کرتار سنگھ کوچر نے لیٹر کی کاپی دے کرمسلم ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر نامزد کیا۔بتادیں کہ ناصر علی معروف انسانی حقو ق کارکن حاجی احمد علی انصاری (مرحوم)کے صاحبزادہ اور مومن کا نفرنس کے لیڈر محمد شاکر انصاری کے بھائی ہیں۔اس موقع پر ناصر علی نے اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان اور مسٹر کوچر اور محترمہ انیستا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میری سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے جو مجھے ذمہ داری دی گئی ہے، اسکوپوری کر نے کی ہر ممکن کو شش کروں گا۔ مسٹر ناصرعلی نے مزید کہاکہ میری سب سے پہلے کوشش رہے گی کہ کمیشن سے ملنے والی اسکیموں اور خصوصی مراعات سے قوم کے افراد کو واقف کراؤں،تاکہ دیگر قوموں کی طرح وہ بھی فیضیاب ہو سکیں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں