جلسۂ تقسیمِ اسناد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

0
1407
All kind of website designing
علی گڑھ، 27؍فروری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) میں 07 ؍مارچ 2018 کو منعقد ہونے والے جلسۂ تقسیمِ اسناد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل

ڈاکٹر طارق منصور

میں آیا جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب، رجسٹرار پروفیسر جاوید اختر، کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری سمیت یونیورسٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔کنٹرولر مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ جلسۂ تقسیمِ اسناد میں2891 گریجویشن،2094پوسٹ گریجویشن،25ایم فل اور371 پی ایچ ڈی طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔واضح ہوکہ صدر جمہوریۂ ہند عزت مآب رام ناتھ کو وند جلسۂ تقسیمِ اسناد کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کانووکیشن ایڈریس مرحمت فرمائیں گے جبکہ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔مذکورہ میٹنگ میں طے پایا کہ جلسہ گاہ میں تقریباً6ہزار مہمانان کے لئے بیٹھنے کا نظم ہوگا۔ اس کے علاوہ عزت مآب صدر جمہوریۂ ہند کی حفاظت کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کی سخت نگرانی کے مقصد سے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔واضح ہوکہ جلسۂ تقسیمِ اسناد کے تحت یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی اور سج دھج کا خصوصی نظم کیا جا رہا ہے۔تمام یونیورسٹی کیمپس میں سوچھتا ابھیان( صفائی مہم ) چلایا جا رہا ہے اور مختلف ملحق اداروں کے زیرِ اہتمام خون و اعضاء عطیہ کیمپ لگائے جانے سمیت شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ سوشل ورک شعبہ کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے ذریعہ گود لئے گئے پانچ دیہاتوں میں سماجی ترقی کے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں سوچھ بھارت ابھیان( شفاف ہندوستان مہم) اور انّت بھارت ابھیان اہم ہیں۔جلسۂ تقسیمِ اسناد کی تیاریوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے آئندہ04؍مارچ کو وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور یونیورسٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here