پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کیخلاف احتجاجی جلوس اور کینڈل ریلی

0
1027
All kind of website designing

نئی دہلی ،19فروری(محمد ارسلان خان ):
پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ اور احتجاجی مظاہرہ کئے جا نے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی ضمن میں معروف سماجی کارکن الحاج عبد الواحد قریشی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ اندر لوک میں کینڈل مارچ نکا ل کر فدائین حملہ میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران پورے اندر لوک میں ترنگے جھنڈے لہرائے گئے اور معصوم بچوں سمیت خواتین نے گھروں سے نکل کر پُر امن ریلی نکا لی ۔اس موقع پر علاقائی باشندوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور شہید فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔عبد الواحدقریشی نے حملہ کی مذمت کی اور کہاکہ اس نازک موقع پر ہم سبھی کو ملک کے فوجیوں اور ان کے رشتے داروں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے اور ہماری حکومت کو دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بند طریقے سے جواب دینا چاہئے ۔عبد الواحدکاکہناتھا کہ ہمیں جوانوں کی شہادت اور قربانی کوہمیشہ یاد رکھنا ہو گا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں پڑوسی ملک کو للکار تے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان یہ سمجھ لیں کہ ہندوستان کے عوام اب زیادہ برداشت کر نے والے نہیں ہیں ،ہم تمام ہندوستانی پاکستانیوں کو منھ توڑ جواب دیں گے۔احتجاجی جلوس میں برادران وطن بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ شریک ہوئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here