معروف شاعر ڈاکٹر ماجدؔ دیوبندی کے نعتیہ شعری مجموعہ ’’وہ میرا نبی ہے‘‘ کا اجراء اور مشاعرہ آج

0
1432
ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کے زیراہتمام مشاعرہ تقریب رسم اجراء ۱۳ فروری کو
All kind of website designing

نئی دہلی۔ (پریس رلیز) : ملک کے نامور شاعر ڈاکٹر ماجدؔ دیوبندی کے نئے نعتیہ شعری مجموعہ ’’وہ میرا نبی ہے‘‘ کا رسم اجراء اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام ۱۳؍ فروری ۲۰۱۹ء کی شام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے تعاون سے آئی۔آئی۔سی۔سی کے آڈیٹوریم، میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی کریں گے ۔ ملک کی مایہ نازیونانی و آیورویدک دوائیں بنانے والی مشہور کمپنی ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی، خانقاہ رحمانی،مونگیر،مولانا توقیر رضا، صدر، کل ہند اتحادِ ملت کونسل،مولانا سید جلال الدین عمری، امیرِ جماعتِ اسلامی، ہند،ڈاکٹر مفتی محمد مکرّم احمد، شاہی امام، مسجد فتح پوری، دہلی، مولانا محسن تقوی، امام جمعہ، شیعہ جامع مسجد، کشمیری گیٹ، دہلی کے علاوہ مولانا محمود احمد خان دریابادی، صدر، علماء کونسل،ممبئی شرکر کر رہے ہیں جبکہ مہمان مکرّم کی حیثیت سے خواجہ راشد فریدی صابری، سجادہ نشین، درگاہ ،حضرت بہاء الدین فریدی، رجب پور،پروفیسر اختر الواسع، صدر، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور،جناب نوید حامد، صدر، کل ہند مجلسِ مشاورت،ڈاکٹر ایس۔ فاروق، صدر، تسمیہ ایجوکیشن سوسائٹی،مولانا انصار رضا، صدر، غریب نواز فاؤنڈیشن،ڈاکٹر تسلیم رحمانی، صدر، ادبی اور ثقافتی تنظیم ’’میزان‘‘ شریک ہوں گے۔تقریب کے دوسرے حصے میں جو شعراء نعتیہ کلام پیش کریں گے ان میں سعد امروہی،زبیر ابن سیفی،اسلم بقائی، وسیم راجوپوری ،وارث وارثی،شرف نانپاروی،تابش ریحان،گلزار جگر،شاہد انور، اظہر شہاب،ندیم انور، عبدا لرب حماّد،مسرور تابش اور جاوید نیازی کے نام شامل ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here