All kind of website designing
لکھنؤ: انٹگرل یونیورسٹی ،لکھنؤ کے نویں تقسیم اسناد پروگرام میں مولاناآزاد یونیورسٹی ، جودھپورکے صدر اور اسلامی علوم اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پروفیسر اخترالواسع صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انٹگرل یونیورسٹی ، لکھنؤ کی جانب سے ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ریکس ریمیڈیز نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر صاحب درس و تدریس کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے مختلف حوالوں سے اسلام اور مسلمانوں کا دفاع بھی کرتے رہے ہیں، ساتھ ہی ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے بھی ان کی کاوشیں نمایاں ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 ء میں پرفیسر اخترالواسع کو صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔D.Litکی یہ ڈگری مولانا سعید الرحمن الاعظمی، چانسلر ،انٹگرل یونیورسٹی کے دست مبارک سے دی گئی۔ اس موقع پر ایگری کلچر یونیورسٹی کے چانسلر، آر بی سنگھ بھی موجود تھے۔ انٹیگرل یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر جمال عارف نے پروفیسر اخترالواسع کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔واضح رہے کہ موصوف اسلامک اسٹڈیز کے میدان میں ڈی لٹ اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے پروفیسر ہیں۔ اس موقع پر ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائیریکٹر جناب محمد شعیب اکرم صاحب ، الحرمین فارما کے چیئرمین جناب صبور احمد صدیقی صاحب، حکیم احمد اشرف صاحب وغیرہ نے پروفیسر اخترالواسع صاحب کو مبارک باد پیش کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here