ذی الحجہ کا مبارک مہینہ بھی فضیلت کے اعتبار سے ماہ رمضان سے کم نہیں ہے: مفتی انتظار حسین مظاہری

0
158
All kind of website designing

نئی دہلی،2/جولائی(محمدارسلان خان):
قریش نگر کی بڑی مسجد کے خطیب وامام اور جمعیۃ علما ضلع چاندنی چوک کے صدر مولانا مفتی محمدانتظار حسین مظاہری نے آج جمعہ کی نماز سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ ذی الحجہ مسلمانوں کیلئے بہت ہی بابرکت مہینہ ہے،اس میں اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن’حج‘کی ادائیگی کی جاتی ہے،وہیں پوری دنیا کے مسلمان رب تعالی کی بارگاہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مصلیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں صرف قربانی ہی نہیں ہے بلکہ متعدداورادووظائف ہیں جنکی فضیلت قرآن و احادیث میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نویں ذی الحجہ دعاؤں کی قبولیت کا خاص دن ہوتاہے،لہذا مذہب اسلام میں قربانی کی اہمیت و فضیلت ہے جسکے دینی و دنیاوی فائدے ہیں۔انہوں نے موجودہ دورمیں جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والے سماجی کارکنان کے ’گرین‘قربانی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رب العالمین نے جانوروں کو انسانوں کے مفاد کیلئے پیدا کیا ہے جسمیں سے جانوروں کاگوشت کھانابھی شامل ہے۔مفتی انتظارحسین نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو فضیلت بخشی ہے، یہ مہینہ حج کا ہے اوراللہ تعالیٰ نے اسے حرمت کے ماہ میں بھی شامل کیا ہے، جسمیں جنگ و جدال اور جھگڑے وغیرہ کی ممانعت ہے۔انکاکہناتھا کہ جمعرات کی شب سے ماہِ ذی الحجہ کے شروع ہوچکاہے، ذی الحجہ کا مہینہ بالخصوص اسکے ابتدائی 10 ایام کو خاص فضیلت حاصل ہے، اس ماہ میں مسلمان عید الاضحی،حج قربانی سمیت دیگر عبادات کرتے ہیں نیز اس عشرے میں ایک روزے کا ثواب ایک برس کے روزے کے برابر ہے اورایک رات عبادات کرنے پر شب قدر جیسا ثواب بھی ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ابتدائی 10 ایام کے روزے رکھیں اورنہیں توکم از کم یوم عرفہ کا روزہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی مہینے میں حج جیسامقدس فریضہ بھی اداکیاجاتاہے،جسے اللہ تعالی نے صاحب استطاعت بنایا ہے وہ ضرور حج اداکرے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہر صاحب نصاب کو اس عشرے میں قربانی ضرور دینی چا ہیے، اسکے علاوہ قربانی تک لوگ داڑھی،بال اور ناخن تراشنے سے بچیں،البتہ یہ فضیلت کے اعتبار سے یہ ماہ رمضان سے کم نہیں ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here