جمعیۃ علماضلع چاندنی چوک کے زیر اہتمام قریش نگر مسجد(قصابپورہ) میں میٹنگ کاانعقاد

0
102
All kind of website designing

نئی دہلی،2/جولائی(محمدارسلان خان):جمعیۃ علماضلع چاندنی چوک کی جانب سے قصابپورہ کی قریش نگر مسجد میں موجودہ حالات کے پیش نظر میٹنگ منعقد کی گئی۔قاری محمد ساجد فیضی کی تلاوت کلام الہی سے مجلس کاآغاز ہوا، جبکہ مولانا غیور احمد نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اس موقع پرجمعیۃ علما دہلی کے صدر مولانامحمد مسلم احمد قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت نماز اور قربانی کیلئے سازگار ماحول تیار کرے،ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ راستوں اور کھلی جگہوں پر قربانی قطعی نہیں کریں بلکہ اپنے خود کی جگہوں پر قربانی کا اہتمام کریں، قربانی کے جونوروں کے خون نالیوں میں ڈالنے سے اجتناب کریں، بلکہ اسکو دفن کریں۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے جسم کا وہ حصہ جس کو کھایا نہیں جاتا اس کو بھی باہر نہیں پھینکے بلکہ دفن کریں۔چاندنی چوک جمعیۃ کے صدر مفتی انتظار حسین مظاہری نے کہا کہ جن جانوروں پر قانونی طور پر پابندی لگائی گئی ہے،ان جانوروں کی قربانی نہیں کریں۔انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھاجائے تاکہ آپ لوگوں کی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہو،بالخصوص قربانی کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپرنہیں ڈالیں۔نظامت کرتے ہوئے کنوینر اجلاس مفتی محمد شمیم احمدقاسمی نے کہا کہ اللہ کا پسندیدہ عمل قربانی ہے، قربانی کرنا واجب ہے،مسلمان قربانی کا نظم کریں ساتھ ہی صفائی کاخاص خیال کرتے ہوئے قربانی کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جانوروں کی منتقلی پر رکاوٹیں پیدا نہیں کریں۔مولانا فرقان قاسمی نے کہاکہ قربانی ایک واجب عمل ہے، اس عمل کا کوئی متبادل نہیں ہے، قربانی کرناہرصاحب نصاب پر ضروری ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ قربانی کو خاموشی کے ساتھ ادا کریں، اکثر نوجوان قربانی کے جانور کے ذبح کرنے کی فوٹوز واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ پر ڈالتے ہیں جو غیر اخلاقی عمل ہے،البتہ قربانی کی نمائش نہ کریں،لہذاہر وہ کام جس میں نمائش کاعنصرہوتاہے اللہ کو سخت ناپسند ہے،اسلئے اپنی زندگی کا ہر کام اور ہر عمل شرعی طور پر کریں تاکہ اللہ کی رضامندی حاصل ہو اور ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہو۔قاری محمد اسرار الحق نے کہاکہ ضروری ہے کہ بقر عید سے قبل قربانی سے متعلق ہدایات پرمشتمل ایک پمفلیٹ الگ الگ علاقوں میں تقسیم کئے جائیں،ساتھ ہی کچھ نوجوانوں کو بھی مختلف علاقوں میں بیدارکر نے کی غرض سے تعینات کئے جائیں۔ اہم شرکا میں مولانا غیور الحسن،قاری اشرف،قاری محمد ساجد،قاری مسعوداحمد،مفتی سلمان،مولانا امیر حسن،مفتی عرفان،مولاناعارف،مولانانصراللہ،قاری عالم،حافظ غفران نقشبندی،مفتی مشاہد احمد،محمدمشرفین قریشی،ڈاکٹرنفیس قریشی،حاجی قیام الدین قریشی،حاجی مزمل قریشی ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here