نئی دہلی،4/مئی (نمائندہ):عید الفطر کے موقع پروزیر دفاع (حکومت ہند)راجناتھ سنگھ سے آل انڈیا جمعیۃ القریش کے نیشنل سیکریٹری مصطفی قریشی کی قیادت میں ایک وفد نے خصوصی ملاقات کر کے عید سعید کی مبارکباد پیش کی،ساتھ ہی تمام سبھی اسٹاف کو سوئیاں ومٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ عید کادن خوشیوں کادن ہے،نفرتوں کو مٹانے کا دن ہے،ور آپسی بھائی چارے کو مضبوط کر نے کا پیغام دیتاہے،تمام لوگ اس بات کا عہد کریں کہ دنیا سے برائیوں کا خاتمہ کریں گے اور ملکی اتحاداورسادگی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ آج کے دن لوگ نفرتوں کو مٹاکر اور گلے،شکوے دورکر کے باہمی اتحاد کا ایسا ثبوت پیش کریں تاکہ دوسرے مذاہب کے لوگ اس پر عمل پیرا ہونے کیلئے آمادہ ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ عید رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد منایا جا نے والا یہ تہوار سوسائٹی میں بھائی چارہ اور خیر سگالی کو فروغ دینے کا مبارک موقع ہے،اس مبارک موقع پر ہم سب خودکوانسانیت کی خدمت کر نے اورضرورتمندوں کی زندگیوں کو سنوارنے کاعہدکریں۔ مصطفی قریشی کا کہناتھا کہ عید اجتماعی عبادت،اظہار مسرت اور اللہ کی رضا وخوشنودی حاصل کر نے کا دن ہے،یہ تہوار تمام گلے شکوے بھول کر ایک دوسرے کو گلے لگانے کا درس دیتی ہے۔اس دوران ماسٹر زاہد حسین، قاری محمد فضل الرحمان،محمدفرقان قریشی، صفیان قریشی ودیگر موجودرہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں