عالمی یوم طب یونانی و حکیم اجمل خان گل بل ایوارڈ تقریب کی تیاری شروع

0
1349
نئی دہلی،پریس ریلیز : مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی نے اپنی شایان شان اور حسب روایت ابن سینائے ہند ،عظیم مجاہد آزادی حکیم اجمل خان مرحوم کے یوم پیدائش 11فروری یعنی عالمی یوم طب یونانی تقریب اور حکیم اجمل خان گلو بل ایوارڈ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ملک وبیرون ملک سے کئی اطبائے کرام اور طبی تنظیموں و داروں نے اپنا رجسٹریشن بھی کرا لیا ہے۔اس سلسلے میں مسیح الملک حکیم حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری معروف ہائی ٹیک یونانی معالج حکیم وڈاکٹر اسلم جاوید کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے عہدیداران نے مشورہ کرکے 13زمروں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جو اس طرح ہے۔(1) ایوارڈ برائے بیسٹ یونانی فزیشین،(2) ایوارڈ برائے بیسٹ آیورویدک فزیشین،(3) ایوارڈ برائے بیسٹ ایلوپیتھک فزیشین وسرجن،(4) ایوارڈ برائے بیسٹ ہومیو پیتھک فزیشین،(4)ایوارڈ برایے بیسٹ ایکیو پنکچر فزیشین،(5) ایوارڈ برائے بیسٹ ہولسٹک فزیشین،(6) ایوارڈ برائے بیسٹ نیچرو پیتھی فزیشین،(7) ایوارڈ برائے بیسٹ یونانی ڈرگ مینو فیکچرنگ کمپنی ،(8) ایوارڈ برائے بیسٹ آیورویدک ڈرگ مینوفیکچرنگ کمپنی ،(9) ایوارڈ برائے آرگنائزیشنل وسوشیل سوسائٹی برائے طبی خدمات،(10) ایوارڈ برائے آرگنائزیشنل وسوشیل آیورویدک خدمات،(11) ایوارڈ برائے بیسٹ یو نا نی و آیور ویدک کلینک ،(12) ایوارڈ برائے بیسٹ حجامہ پریکٹشنر مردو خواتین۔ڈاکٹراسلم جاوید بتاتے ہیں کہ اس علاوہ دیگر فلاحی وسماجی شعبے قابل تحسین خدمات کیلئے بھی ایوارڈ دینے کارادہ ہے جس پر سوسائٹی ابھی غور خوض کررہی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے مذکورہ بالا شعبوں میں جولوگ یا ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ www.unaniherbal.org کی سائٹ پر جاکر اپنا آنلائن رجسٹریشن خود کرواسکتے ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here