کورونا کوئی نئی وبا نہیں !

0
1191
All kind of website designing

طب یونانی نے ان علامات کی بنیاد پر نزلہ وبائی کی شکل میں اس کی شناخت پہلے ہی کرلی تھی

حکیم شاہدبدرفلاحی

جب سے یہ وبا عام ہوئی ہے ۔۔۔ اس نئی بیماری کی علامات اور اس کے علاج کے تعلق سے بحث و مباحثہ شروع ہوا۔ میری شروع سے ہی یہ رائے تھی کہ یہ نزلہ وبائیہ ہی ہے۔ اس وبائی مرض میں موسمی تغیرات اور فرد کی قوت مدافعت کا بڑا اہم رول ہے علاج میں اس بات کا ضرور لحاظ کیا جانا چاہئے کہ مریض قنوطیت کا شکار نہ ہو حوصلہ نہ ہار جائے اسکا حوصلہ بڑھائیں، مناسب علاج کریں ، اور اسکی صحت کی بحالی کی فکر کریں افسوس کی آغاز ہی سے ذرائع ابلاغ نے اسکو جان لیوا مرض کو طور پر متعارف کرایا اور کوڈ سینٹرز میں علاج کے نام پر درندگی کے بھی واقعات سننے کو ملے علاج و معالجہ کے نام پر لاپروائیوں کی ڈھیروں مثالیں موجود ہیں۔ جس نے لوگوں کو دہشت زدہ کردیا ۔۔
ابتداً مریض کو ہلکا بخار اور کسی کسی تیز بخار کے ساتھ گلے میں تکلیف ۔۔۔ سانس لینے میں ہلکی دقت ایسے مریضوں کو میں پورے اطمینان سے “جوشاندہ شفا ” ( چرائتہ ۶ گرام گلو ۶ گرام افسنتین ۶ گرام ۔یہ ایک پڑیا ہوئی) دس دن تک پلاتا ہوں مریض بحمدللہ ٹھیک ہو جاتے ہیں اور جن مریضوں کو کھانسی اور سانس لینے میں دقت کی شکایت ہوتی ہے اسی جوشاندہ میں شربت اعجاز بیس ، بیس ملی لیٹر صبح و شام کا اضافہ کرکے پلاتا ہوں۔ اور جن مریضوں کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں زیادہ دقت ہوتی ہے اسی جوشاندہ میں شربت اعجاز کے ساتھ لعوق سپستاں خیارشنبری دو دو چمچہ صبح و شام کا اضافہ کرکے پلاتا ہوں۔ اور جن مریضوں کو مذکورہ بالا علامات کے ساتھ سانس پھولنے کی شکایت زیادہ رہتی ہے اور کسی کسی کو آکسیجن دینے کی ضرورت پڑتی ہے انکو اوپر کی تمام دواؤں کے ساتھ حب ضیق النفس ہمدرد کی دو دو گولیاں صبح و شام کھلاتا ہوں چوبیس گھنٹہ کے بعد ایسے مریضوں کی آکسیجن ہٹ جاتی ہے اور وہ بآسانی سانس لینے لگتے ہیں اور جن مریضوں کا معاملہ اس سے بھی آگے بڑھ گیا ہے اور آکسیجن saturation 85 تک آگیا ہے مذکورہ تمام بالا دواؤں کے ساتھ سات گرام معجون راح المومنین رات کے وقت کھلانے کیلئے دیتا ہوں۔۔الحمدللہ مریض شفا یاب ہوتے ہیں علاج کی یہ مدت مریضوں کی حالت پہ یہ منحصر ہے بالعموم دس دن اور بالخصوص بیس دن دوا دینے پہ مریض بالکلیہ ٹھیک ہوتے ہیں اس مرض میں مبتلاء مریض ضعف و نقاہت کی عام شکایت کرتے ہیں اسکے ازالہ کےلئے قرص جواہر موہرا دو عدد صبح ناشتے کے بعد اور خمیرہ مروارید ایک چمچہ رات سوتے وقت دینے سے ضعف و نقاہت دور ہو جاتی ہے۔۔ اعظم گڑھ میں زبان زد ہر خاص و عام ہے کہ اس پوری بیماری کا شافی علاج البدر یونانی شفا خانہ (کربلا میدان بدرقہ اعظم گڑھ )پہ ہے۔۔ حکومتی اہلکار سے لیکر عام و خاص مریض بڑی تعداد میں نفع اٹھا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے الحمدللہ یہ مسلّم حقیقت ہے کہ یونانی میں اس مرض کا شافی علاج موجود ہے جسکو اب دنیا کھلے و دبے لفظوں میں تسلیم کرنے لگی ہے ہم پورے عزم کے ساتھ خلق خدا کو فائدہ پہنچانے کی عظیم خدمت پر لگے رہیں خواہ ہماری حوصلہ افزائی ہو کہ نہ ہو۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here