اب آگرہ کا نام بدل کر’اگرون‘ کرنے کی تیاری میں یوپی حکومت

0
1171
All kind of website designing

آگرہ، (نیا سویرا لائیو) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اب تاج کی نگری آگرہ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ آگرہ کا نام بدل کر اگرون ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کی مکمل ذمہ داری حکومت نے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبےڈکر یونیورسٹی کو سونپی ہے جو یونیورسٹی کے شعبہ¿ تاریخ سے ناموں سے متعلق اپنی تجویز بھیجے گی۔ ساتھ ہی شعبہ سے آگرہ کے نام سے متعلق ثبوت بھی مانگے گئے ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے کئی اضلاع اور اسٹیشن کے نام بدلے تھے۔ اس میں الہ آباد کو پریاگراج، فیض آباد کا نام بدل کر اجودھیا کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مغل سرائے اسٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن رکھا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں چندولی ضلع کا نام تبدیل کرنے کی رپورٹ انتظامیہ کو بھیجی جا چکی ہے، لیکن اب تک اس پر حکومت کے ذریعہ کوئی حکم نہیں ہوا ہے۔ ابھی حکومت تاج نگری کے طور پرجانے جانے والے آگرہ کا نام بدل کر اگرون کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اگر آگرہ کا نام بدلا تو اس کو لے کر بھی دوسری سیاسی پارٹیاں حکومت کو گھیرنے کا کام کر سکتی ہیں، جیسے پہلے بھی ہو چکا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here