ہندوستان میں رہنے والے تمام اقلیتوں کو خصوصی مراعات حاصل:الحاج امین الدین نظامی

0
280
All kind of website designing

نئی دہلی،17/فروری(نمائندہ):معروف سماجی خدمتگارالحاج امین الدین نظامی نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ہندوستان میں رہنے والے تمام اقلیتوں کو ہر طرح سے خصوصی مراعات حاصل ہیں،وہیں اقلیتوں میں عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی اعلی عہدوں سے سرفرازکیاگیا ہے اوربے پناہ شہرت بھی پائی ہے،نیز وہ وطن عزیزمیں خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں، مگر وہیں یونائیٹڈ کرسچن فورم کے فراہم کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ عالمی میڈیا ہاؤس نے ہندوستان کی شبیہ کوداغدار کرتے ہوئے اقلیت مخالف قرار دیا ہے،جبکہ یوسی ایف بنیادی طور پر پختگی کے ساتھ حوالہ پیش کر نے میں ناکام رہا ہے، کیو نکہ اپنی ویب سائٹ پر جو تفصیلات یوسی ایف نے پیش کیں ہیں وہ حقیقت پر مبنی نظر نہیں آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت سارے واقعات میں دیکھاگیا ہے کہ عیسائیوں پر اکثریتی طبقہ کے ظلم وستم ہورہے ہیں،جبکہ ایسا نہیں تھا، وہ آپسی لڑائی وجھگڑا تھا، یاپھر کچھ لین دین کا بھی معاملہ تھا لیکن اُسکو غلط طریقے سے پیش کیا گیا،البتہ یو سی ایف کی طرف سے رپورٹ کیے گئے واقعات پر گہری نظرڈالنے سے یہ بات سامنے آئیگی کہ زیادہ تر واقعات مجرمانہ نوعیت کے نہیں بلکہ عیسائی اقلیتوں کے خلاف تشدد کے طور پر مجرمانہ ثابت ہوئے، جو کہ غلط ہے اورہندوؤں اور عیسائیوں کے درمیان فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی ہے۔وہیں غلط بات پھیلائی جاتی ہے کہ ان کیلئے کوئی خاص ٹول فری نمبرہے،البتہ یہ بھی فرضی بات ہے کہ اگر کوئی عیسائیوں کو ہراساں کرتا ہے تو دس سال قید کی سزا یا دوسری بڑی سزادی جائیگی، جبکہ ایسا نہیں ہے،جوآئی پی سی کی دفعہ جودوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں پرحملے سے نمٹنے کے لیے ہیں، وہیں دفعات لگائی جائیں گی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن سول رائٹس نے اکتوبر 2021 میں رپورٹ جاری کی جس میں جنوری سے اکتوبر تک عیسائیوں پرحملوں کے 305 انفرادی واقعات کا دعویٰ کیا گیا،استفسار پریو سی ایف تفصیلات فراہم کرنے میں کامیاب رہا،صرف 92 واقعات (صرف اوریہ صرف 34 سچائی کیساتھ پیش کیے گئے تھے جبکہ باقی یا تو فرضی یا غلط انداز میں پیش کیے گئے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یو سی ایف جوعیسائیوں کا بہت بڑی تنظیم کے طور پراپنے آپ کو پیش کرتا ہے،جبکہ وہ لوگوں میں غلط معلومات فراہم کررہاہے۔اسی لئے میری اپیل ہے کہ مخمصے سے باہر نکلیں اور تفرقہ انگیز قوتوں کے خلاف مضبوط موقف اختیارکریں نیز ملک کوعظیم و طاقتور بنا نے کیلئے سعی کریں، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here