نل جل منصوبہ میں گڑ بڑی پر 158 مکھیا پر ہوگی کارروائی ، 337 لاکھ کی ہوگی وصولی

0
491
All kind of website designing
پٹنہ : وزیر اعلی سات نشچئے منصوبہ کے تحت ہر گھر نل۔ جل منصوبہ میں گڑ بڑی کا انکشاف ہونے کے بعد پٹنہ ڈویزن کے 158 مکھیا اور پنچایت نمائندوں پر کارروائی ہوگی۔ سب سے زیادہ روہتاس کے 97 مکھیا قصور وار پائے گئے ہیں۔ نل جل منصوبہ کی جانچ کرائی گئی تو اس کا انکشاف ہوا۔ معاملے میں 78 پنچایت نمائندوں کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کی گئی۔ جبکہ 35 افسران اور سرکاری ملازمین پر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پٹنہ ڈویزن انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گڑ بڑی کرنے والوں میںپٹنہ ضلع میں 25 ، نالندہ ضلع میں 19 ، بھوج پور ضلع میں 8 ، بکسر ضلع میں 9 اور روہتاس ضلع میں 97 شامل ہیں۔ پٹنہ ضلع کے 29، نالندہ ضلع کے 9 ، بھوج پورضلع کے 4 ، بکسر ضلع کے 17 اور روہتاس ضلع کے 19 پنچایت نمائندوں پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

گڑبڑی کرنے والوں سے ہوگی 337 لاکھ کی وصولی

منصوبہ میں بد عنوانی سامنے ا?نے کے بعد انتظامیہ پنچایت نمائندوں سے 337 لاکھ کی وصولی کرے گی۔ یہ رقم نل جل منصوبہ کے لیے تھی لیکن پنچایت نمائندوں نے پیسے کا غلط استعمال کیا۔ کئی مقامات پر کام ادھورا ہے اور پیسے کی نکاسی کر لی گئی ہے۔ بورنگ کرانے کے بعد پائپ ہی نہیں بچھائی گئی ہے۔ متعلقہ مکھیا اور وارڈ ممبروں سے رقم کی وصول کی جائے گی۔ سب سے زیادہ نالندہ سے 199 لاکھ وصولی کی جانی ہے۔ پٹنہ میں 64 لاکھ، روہتاس میں 37 لاکھ، بکسر میں 27 لاکھ اور بھوجپور میں 9لاکھ کی وصولی ہوگی۔ پٹنہ ضلع کے دیہی علاقے میں کل 71 مقامات کا معائنہ ڈی ایم اور دیگر عہدیداروں نے کیا۔ اس کے علاوہ نالندہ میں 17 ، بھوج پور میں 58 ، بکسر میں 8 ، روہتاس اور کیمور میں 32-32 مقامات پر اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔ معائنہ کرنے پر یہ پتہ چلا ہے کہ بیشتر دیہی علاقوں میں نل کے پانی کا معیاری کام نہیں کیا گیا ہے۔ ا?دھے کام کے ساتھ ساتھ پانی کی ٹنکی کو کچھ مقامات اور کچھمقامات پر بورنگ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو نل کے جل اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ بیشتر مقامات پر رقم کی واپسی ہوچکی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here