پنچایت انتخابات میں ہوگی ایک ماہ تاخیر

0
715
All kind of website designing

الیکشن کمیشن کو ایم 3 ای وی ایم کے لیے نہیں ملی ہے این او سی ، پھروری کے آخری ہفتے میں ہونا تھا تاریخوں کا اعلان

پٹنہ ،ایجنسی:۔پنچایت انتخابات کا اب ایک ماہ تاخیر سے ہونا تقریباً طے ہے۔ تمام کوششوں کے باوجود ریاستی الیکشن کمیشن مارچ کے آخری ہفتے سے قبل انتخابی تاریخوں کا اعلان نہیں کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایم 3 جنریشن کی ای وی ایم خریداری پر اب تک ریاستی الیکشن کمیشن کو این او سی نہیں دیئے جانے کی وجہ سے پنچایت انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن ایم 3 جنریشن کی ای وی ایم کی خریداری کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے این او سی مانگ رہا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے کئی بار الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھی خط لکھا ہے۔ حالانکہ اب یہ معاملہ عدالت تک پہنچا ہے اور اسٹیٹ کمیشن نے این او سی حاصل کرنے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ لیکن ان سب کے درمیان دونوں کمیشنوں کے مابین دفتری سطح پر بھی بات چیت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمیشن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ایک میٹنگ بھی کی، جس میں ریاستی الیکشن کمیشن نے اپنی ایم 3 جنریشن کی ای وی ایم مشینوں کے مطالبے پر اپنا موقف پیش کیا۔
بہار کے تین درجے والے پنچایتی راج اداروں کی مدت جون 2021 میں ختم ہورہی ہے۔ اس میعاد کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن نے اپریل سے مئی تک انتخابات مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے لئے فروری کے ا?خری ہفتے میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا جانا تھا ، لیکن ابھی تک ای وی ایم نہیں خریدا گیا ، لہذا نہ تو انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق این او سی جنریشن کی وجہ سے پنچایت انتخابات میں 1 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔پنچایت انتخابات کے لئے حتمی ووٹر لسٹ شائع ہوچکی ہے ، لیکن اس کے باوجود ان ووٹرز کے لئے ابھی بھی ایک موقع موجود ہے جن کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ وہ ووٹر فارم ’گھ ‘بھر کر اپنے بچوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 فروری 2021 تک جن ووٹروں کے نام اسمبلی ووٹر لسٹ میں شامل ہوچکے ہیں، ان کو پہلے ہی ضلع الیکشن دفتر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پنچایت ووٹر لسٹ میں شامل کریں۔ یعنی جن ووٹروں کے نام جن کے نام 15 فروری 2021 تک اسمبلی ووٹر لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں وہ خود بخود پنچایت ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here