راجستھان: راکیش ٹکیت نے چورو میں اعلان کیا ، 40 لاکھ ٹریکٹروں کی ریلی نکالی جائے گی

0
1242
Tikait announces Rally of 40 lakh tractors
All kind of website designing
چورو ، ایجنسی بھارتی کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے منگل کے روز ضلع چورو میں اعلان کیا کہ جلد ہی دہلی میں 40 لاکھ ٹریکٹروں کی ریلی نکالی جائے گی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے مرکزی زرعی قوانین کے خلاف ضلع کی تحصیل سردار؎شہر میں کسان مہاپنچایت میں ٹکیت نے کہا کہ یہ کسانوں کی آزادی کی لڑائی ہے۔
ملک کی آزادی کی جدوجہد 90 سال تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ساتھ ہی جب تک ایم ایس پی قانون نہیں بن جاتا، لڑائی جاری رہے گی۔
اس دوران ٹکیت نے مہاپنچایت پہنچنے والے لوگوں سے دہلی چلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو چاروں طرف سے گھیرا جائے گا۔ کسانوں کی تحریک کو زمین اور روٹی کو بچانے کی تحریک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوانین کسانوں اور صارفین کو برباد کردیں گے۔ اس دوران ٹکیت نے نیا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’’ہل چلانے والا ہاتھ نہیں جوڑے گا‘‘۔
کسان مہاپنچایت میں سینکڑکانگریس رہنما رامیشور ڈوڈی ،سادلپور سے کانگریس کے ممبر اسمبلی کرشنا پونیا ،تارہ نگر کے ایم ایل اے نریندر بڈانیا ، راجارام میل اور کسان رہنما سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کسان شامل تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here