بفر زون پر کیرالہ حکومت کے موقف پرراہل گاندھی کی تنقید

0
675
All kind of website designing

حکومت پر لوگوں کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام 

نئی دہلی ،ایجنسی : ملک بھر میں کورونا وبا کو لے کر لگے لاک ڈاون اور اس کے بعد کنٹونمنٹ والے علاقوں پر حکومت کی چوکسی کے بعد بفر زون کے فیصلے سے عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے حلقہ وائناڈ میں کیرالہ حکومت کے بفر زون کے فیصلوں پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے اس طرز عمل کی وجہ سے محنت کش افراد کی روزی خطرے میں ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روزاپنے کیرالہ دورے کے دوسرے دن وائناڈ کے کچھ علاقوں میں بفر زون کو لے کر پی وجین کی زیرقیادت والی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے ایکو سنسٹیوزون (ای ایس زیڈ – ماحولیاتی لحاظ سے حساس زون) سے متعلق مرکز کے مسودہ نوٹیفکیشن پر کیرالہ حکومت کے موقف پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بفر زون پر ریاستی حکومت کے موقف کی وجہ سے ، وائناڈ وائلڈ لائف سنچوری کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ راہل نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ قدم ان محنت کش لوگوں کو غیر یقینی صورتحال اور تکالیف کے تاریک مستقبل کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، یہ ضروری ہے کہ حکومت لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔ موجودہ صورتحال میں فوری حفاظتی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here