AMP احمد آباد کے عظیم الشان جاب فیئر میں سینکڑوں امیدوار کی شرکت 

0
720
فائل فوٹو
All kind of website designing

احمد آباد : ’’ ۸۰ کمپنیوں کا بے روزگار اور ضرورت مند نو جوانوں کے لئے نوکریاں مہیا کروانے کے لئے ایک ساتھ جمع ہونا ایک تاریخی واقعہ ہے ‘‘شفیع منیار ۔ 

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP)احمد آباد:  اقراء فاؤنڈیشن ، ایف ڈی ایجوکیشن سوسائٹی ڈبلیو ۔ایم ۔او احمد آباد ‘ میمن جماعت ، سیئل ایچ آر (Ciel HR) اور امت فائنڈیشن کے باہمی تعاون سے آج عظیم الشان اور کامیاب جاب فئیر کا انعقاد کیا ۔ جس کے لئے اسٹنٹ ڈائریکٹریٹ آف ایمپلائی مینٹ، حکومت گجرات سے معاہدہ کیا گیا ۔ ایف ڈی ایجوکیشن سوسائٹی مکتمیورہ کے کیمپس میں منعقد اس جاب فیئر نیامیدواروں کو نہ صرف مشہور و معروف کمپنیوں میں نوکری کا موقع دیا، بلکہ ذات اور دھرم کے امتیاز کئے بغیر بے شمار بے روزگاروں اور ضرورت مندوں کے عمدہ ملازمت کے خواب کو بھی پورا کیا ۔ منتظمین کے ذریعہ کیا گیا یہ عظیم انعقاد قومی تعمیر و ترقی میں معاون ہوگا۔بشمول ٹیک مہندرا، سو زو کی موٹرس، جی او موبائیل ،سی ایم ایس انفو سسٹم ، ایل اینڈ ٹی ، ادانی اسکلس ۷۰ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اس جاب فئیر کی رونق بڑھائی ، نیز ۲۴۰۰ سے زائد امیدواروں نے اس جاب فیئر میں قسمت آزمائی وہیں۳۰۰ سے زائد امیدواروں کے اگلے راؤنڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ جاب فئیر کا افتتاح بدست جناب وجئے وار گیسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائروکٹریٹ آف ایمپلائمنٹ حکومت گجرات ہوا ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ جب AMP نے ہم سے اس کا م کے لئے رابطہ کیا تو ہم فوراً راضی ہو گئے کیو نکہ دونوں کا مقصد بے روزگار وں کو ملازمت فراہم کرنا ہے جو کہ نہ صرف بے روزگار لوگوں کی خدمت ہے بلکہ قومی خدمت بھی ہے ۔ AMP ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موصوف نے AMP اور معاونین تنظیموں کی جانب سے اس میلہ کا انعقاد کیاگیا ، نیز سبھی کارپوریشن کا استقبال بھی کیا ۔ رزاق شیخ صدر اے ایم پی پروجیکٹس نے مہمانانِ و امیدواروں کا استقبال کرتے ہوئے AMP کے دس سالہ سفر پر روشنی ڈالی مزید کس طرح دس سالوں میں AMP نے Job Fairsاور Job Drivesکے ذریعہ قومی تعمیرو ترقی میں کردار کو بھی واضح کیا ۔ آگے تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ AMP نے نہ تو اسکول قائم کئے ہے نہ ہی کالج لیکن یہاں سے نکلنے والے طلباء کی رہنمائی بخوبی انجام دے رہی ہے ۔ نیز انہیں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کروا رہی ہے ۔ مزید بیان کرتے ہوئے موصوف نے AMP کے Skill Development (SDL) اور Employment Assistance(EAC)کے ذریعہ ۸۰سے زائد شہروں میں ۴۰۰۰ سے زیادہ رضاکاروں کے ذریعہ ۳۰۰ اسکولوں کے ۱۲۰۰۰ سے زاید طلباء کی تعلیمی رہنمائی کی گئی ۔ امتیاز الدین شیخ کو آرڈینیٹر احمد آباد شہر اور ٹرسٹی اقراء فاؤنڈیشن نے تمام معاونین کو ساتھ لانے کی کامیاب کوشش کی اور اس جاب فئیر کو عظیم و کامیاب بنانے کے لئے خوب محنت کی ۔ شعیبہ سیلیاانتظامیہ سیکریٹری AMP نے اس عظیم فیئر کے لئے سخت محنت انجام دی ۔ شریف میمن علاقائی صدر عالمی میمن تنظیم احمد آباد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے انعقاد عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے ۔ اس لئے کہ ایک فیملی اور ایک اچھے گھر کے لئے ایک اچھی نوکری ضروری ہوتی ہے۔ مزید آگے اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ WMO نے www.memonjobs.comکے نام سے جاب پور ٹل شروع کیا ہے ۔ منیّر ہاشمی رکن اے ایم پی ڈائریکٹر (CielHR) نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انعقاد کے لئے محنت کریں گے اور اسے رواں رکھنے کی کوشش کرے گے ۔ ۔ جناب افتخار شیخ صدر اے ایم پی FAC نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایک جیسی سوچ والی تنظیمیں اور حکومتیں ایجنسیاں ساتھ ملکر ضرورت مند و بے روزگار لوگوں کو ایک مناسب موقع فراہم کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ 
جناب نیرو شاہ نے اپنے ذاتی تجربات کی مثالیں دے کر امیدواروں سے ترغیبی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ نوکری حاصل کرنا زندگی کا ایک مرحلہ ہے ۔ لیکن جو لوگ اس میں ناکام ہوتے ہیں وہ لوگ زیادہ ترغیبی ، محنتی اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ جاب فئیر کا انعقاد مرکزی ٹیم کے ذریعہ کی گئی رہنمائی مقامی AMPٹیم کی سخت محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ساتھ ہی تمام معاونین تنظیموں نے بھی موزوں طور پر AMP کا تعاون کیا جس کی وجہ سے اس فئیر کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here