ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب پوری دنیامیں مشہور:ڈاکٹرشیم خان

0
420
All kind of website designing

پچھلی شب راجدھانی کے ہوٹل پار ک میں منعقدایک تقریب میں فلمی دنیا، سماجی کارکنان، صنعت سے وابستہ کئی اہم شخصیا ت کو ’ٹائیفاایوارڈ:2022‘ سے نوازا گیا،جس میں صوفی گلوکار ہمسر حیات نظامی،معروف سنگرآشوپنجابی، شنکر ساہنی،انڈین آئڈل فتحیاب موہت چوپڑا نے آوازمیں گا نے سنا کر ناظرین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے روح رواں وپرواز میڈیا گروپ کے چیف ڈاکٹر شمیم احمد خاں نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ آج یہاں ہر طبقہ کی نمائندگی ہورہی ہے،ہمارا ملک کی خاصیت یہی ہے کہ ہم ہر خوشی اور ہر تہوار مل جل کرمناتے آئے ہیں،یہاں کی گنگا جمنی تہذیب پوری دنیامیں مشہور ہے،یہ ملک صوفی و سنتوں کو ملک ہے جنھوں نے یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ انسانیت کا درس دیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دی انڈین آئیکون فلم ایوارڈ(ٹائیفا)کے سالانہ دسویں پروگرام کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور 8 مئی کو یہ تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔ اس دوران معروف اداکارانل جورج، ایم ایل اے کمانڈو سریندر سنگھ،اداکارہ سیدندا،انمول کھنہ،مرشدایوب،ڈاکٹرارشادشیخ،کریکٹرسریندر کھنہ،کر نل شیلیندر،شیخ محمد جیلانی،زبیرصنم سمیت دیگرشخصیات کوایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔نظامت فرائض شویتاکپور نے انجام دئے،جبکہ آخر میں محمدتبریز خان نے سبھی شرکا شکریہ اداکیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here