جوتے میں چھپا کر لا رہا تھا لاکھوں روپئے کا سونا ، جے پور ایئر پورٹ پر مسافر گرفتار

0
914
Man arrested with gold at airport
Man arrested with gold at airport
All kind of website designing
جے پور ، ایجنسی : جے پور ایئر پورٹ پر کسٹمس ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز شارجہ سے آئے ایک نوجوان کے پاس سے 1491 گرام سونے کے دو بسکٹ برآمد کیے۔ ان کی قیمت تقریباً ً70 لاکھ 62 ہزار 796 روپئے ہے۔ ملزم نوجوان نے سونے کے یہ بسکٹ اپنے جوتے میں ایڑی کے پاس پیتابے (پتی) کے نیچے چھپا کررکھے تھے۔ گرفتار نوجوان شرون کمار (26)سیکر کا رہائشی ہے جو شارجاہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا ہے اور تقریباً ایک سال قبل شارجاہ گیا تھا۔
محکمہ کسٹم کے کمشنر سبھاش اگروال نے بتایا کہ شارجہ سے آنے والی فلائٹ سے اترنے کے بعد ، جب یہ نوجوان چیکنگ پوائنٹ کے قریب پہنچا تو اس سے دھات سے متعلق سامان نکال کر باہر رکھنے کے لئے کہا گیا۔ اس نوجوان نے اپنی پرس ، بیلٹ اور دیگر سامان نکال کر باہر رکھا۔ اس کے بعد اس کے پورے جسم کا ہینڈ میٹل ڈیٹیکٹر سے معائنہ کیا گیا۔ تب بھی وہ نہیں پکڑا گیا۔ اس کے بعد ، جب اس نوجوان کو دروازے کے فریم میٹل ڈیٹیکٹر سے نکالا گیا ، تو بیپ بجنے لگی۔ بیپ بجنے پر وہاں موجود سیکورٹی گارڈس کو کچھ شبہ ہوا۔ شکوک و شبہات کے بعد نوجوان کی پھر سے میٹل ڈیٹیکٹر سے جانچ کی گئی تو پھر سے بیپ نہیں بجی لیکن جیسے ہی وہ پھر سے ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر سے نکلا تو بیپ بجنے لگی ۔ اس کے بعد وہاں موجود افسران نے اس نوجوان سے سختی سے پوچھ گچھ کی اور اس کے جوتے اتروا دیئے۔ جب جوتے کی جانچ جب ہینڈ میٹل ڈیٹیکٹر سے کی گئی تو پتہ چلا کہ اس میں سونا رکھا ہوا ہے۔
محکمہ کسٹم کے جوائنٹ کمشنر مکیش کٹاریہ نے بتایا کہ کسٹم کے ذریعہ جب اس نوجوان سے تفتیش کی گئی تھی کہ وہ سونا کہاں سے لایا تھا اور کس کو دے گا؟ تو اس نے بتایا کہ وہاں ایک شخص نے اس کا ٹکٹ خرچ اور 10 ہزار روپے اضافی دیئے اور کہا کہ جے پور ایئرپورٹ کے باہر ایک شخص ملے گا۔ وہ آپ کو خود بخود پہچان لے گا۔ اس شخص نے پہلے ہی شرون کی تصویر واٹس ایپ پر بھیج دی تھی۔ یہ معاملہ سونے کی اسمگلنگ سے متعلق ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سونے کی قیمت بیس لاکھ سے زیادہ ہونے پر کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے اب اس نوجوان کو گرفتارکر لیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here