نئی تعلیمی پالیسی میں 6ویںکلاس سے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی: پوکھریال

0
931
نئی تعلیمی پالیسی کے تحت چھٹی جماعت سے ووکیشنل تعلیم کی راہ ہموار ہوگی۔: وزیر تعلیم نشنک
All kind of website designing

مرکزی وزیر تعلیم نے چھتیس گڑھ اور بہار میں دو نئے کیندریہ اسکولوں کا افتتاح کیا

نئی دہلی ، 21 جنوری (ایجنسی)۔ مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعرات کے روز بہار اور چھتیس گڑھ کو دو نئے کیندریہ اسکول کی سوغات دیتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی محض کتابی علم کے بجائے عملی علم پربھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلاس 6 کے بعد سے طلبہ کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کی سہولت فراہم کی جائے گی ، جس میں انٹرنشپ بھی منسلک ہوگی۔ اسکول کی سطح سے ہی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹیلی جنس)کی تعلیم دی جائے گی۔مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیندریہ اسکول ،بیتیا (بہار) اور کیندریہ اسکول ، کوربہ (چھتیس گڑھ) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابقجو نئی قومی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے ،اس سے اسکول کی تعلیم کے میدان میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔ یہ پالیسی مستقبل کے ہندوستان کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس میں ہندوستانی زندگی کی اقدار اور ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ پالیسی خود کفیل ہندوستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔نشنک نے کہا ، “ملک میں کل 1245 کیندریہ اسکولوں کو چلایا جارہا ہے اور گذشتہ 6 سالوں میں ملک میں 151 نئے کیندریہ اسکو ل کھولے گئے ہیں جہاں ملک کے 1388899 بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کی جارہی ہے ، ان کا مستقبل بنایا جارہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا کام اکیلی تنظیم کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ میں کیندریہ اسکولوں تنظیم کے تمام اساتذہ ، اہلکاروں اور عہدیداروں کو ملک کی آئندہ نسل کی تیاری میں تعاون کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here