مظاہرین طلباء کی حمایت میں اتریں پرینکا گاندھی، انڈیا گیٹ پر دھرنے پر بیٹھیں

0
811
All kind of website designing

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قومی دارالحکومت واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہرے پر ہوئی پولس کارروائی کی مخالفت میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پیر کے روز انڈیا گیٹ پر علامتی دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں۔ مظاہرین طلباء کی حمایت میں پرینکا کے ساتھ کانگریس کے لیڈر بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ پرینکا گاندھی پیر کی شام 4 بجے انڈیا گیٹ پر دھرنا دینے بیٹھیں۔ ان کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، پی ایل پنیا، احمد پٹیل، امبیکا سونی سمیت تمام سینئر لیڈر دھرنے میں شامل ہوئے۔ پرینکا کا یہ دھرنا علامتی ہے اور یہ جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلئا کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ہے۔
اس سے قبل، کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بتایا کہ ملک کے نوجوانوں اور طلباء پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کی پوریقیادت پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ انڈیا گیٹ پر دھرنے پر بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا کا یہ دھرنا علامتی ہوگا اور وہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک دھرنے پر بیٹھیںگی۔ یہ دھرنا نوجوانوں اور طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here