سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں ضلع ٹاپر بنے نیو کیمبرج اسکول کےطالب علم پرکھر سنگھ

0
224
سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں اعظم گڑھ ضلع ٹاپر کا مقام حاصل کرنے والے پرکھر سنگھ کے والد سنیل سنگھ اور ماں ببیتا سنگھ و دیگر رشتے دار منہ میٹھا کراتے ہوئے۔۔۔
سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں اعظم گڑھ ضلع ٹاپر کا مقام حاصل کرنے والے پرکھر سنگھ کے والد سنیل سنگھ اور ماں ببیتا سنگھ و دیگر رشتے دار منہ میٹھا کراتے ہوئے۔۔۔

اعظم گڑھ میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارک د دینے والوں گھرپر تانتا لگا، بھارت بک سینٹر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلبا کو ٹرافی اور شال دیکر حوصلہ افزئی کرنے کا کیا اعلان

اعظم گڑھ: پھول قصبہ میں واقع نیو کینبرج سینئر سیکنڈری اسکول میں سی بی ایس ای امتحا نات کی بارہویں جماعت میں 97.20 ستانوے اعشاریہ بیس فیصد نمبر حاصل کر کے پر کھر سنگھ نے ضلع ٹاپر کا درجہ حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے پورے اعظم گڑھ ضلع کا نام روشن ہوا ہے، جس پر

پرکھر سنگھ اعظم گڑھ ضلع ٹاپر
پرکھر سنگھ اعظم گڑھ ضلع ٹاپر

ضلع بھر میں خوشی کا ظہار کیا جارہا ہے اور لوگ پرکھر سنگھ کی کامیابی پر اس کی بھرپور ستائش کررہے ہیں ، ساتھ ہی مزید ترقی کرکے اعلیٰ مقام تک پہنچنے اور ضلع کی علمی شناخت کومزید اونچائی تک لے جانے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہاہے۔ نتائج سامنے آکے بعد پرکھر سنگھ کے گھر پرمبارکباد دینے والوں کا تانتا لگاہوا ہے۔ بتاتے چلیں کہ پرکھرکی اس شاندار کامیابی سے اسکول سمیت اس کے اہل خانہ میں ہر کوئی خوشی منارہا ہے ، گویا پورا ماحول جشن میں ڈوبا نظرآرہا ہے۔ خاص طور پر بیالوجی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرکھر کی خواہش ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کرنے کی ہے۔ پرکھر کے والدسنیل سنگھ ضلع محمد پور بلاک میں دیہی ترقیات کے افسر ہیں۔ جب کہ ماں ببیتا سنگھ ایک گھریلوں خاتون ہیں۔ پرکھر سنگھ کی اس کامیابی پر ہندو مسلم تمام برادری میں یکساں طور خوش و مسرت دیکھی جارہی ہے اور سبھی انہیں مبارکبا د دے رہیں۔ دریں اثنا اس تاریخی کامیابی پر ’’بھارت بکس سینٹرکی جانب سے اعظم گڑھ کےاسکولس ٹاپر اول دوم سوم کے طلباء کوٹرافی اور شال دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے ضلع ٹاپر پرکھر سنگھ سمیت اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے سبھی طلبا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here