مولانا محمود مدنی کی کوششوں کو سلام، جمعیت علمائے باغپت کے ذمے داران نے شب وروز کوشش کرکے تین ماہ کورنٹائن کے نام پر قید کی صعوبتیں جھلینے والے جماعت کے ساتھیوں کو رہائی دلاکر ان کے گھروں کو روانہ کیا

0
321
All kind of website designing

نئی دہلی ، پریس ریلیز:ماشاءاللہ جمعیت العلماء ضلع باغپت نے قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمد محمود اسعد مدنی جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء کی ایما پر بڑی بھاگ دوڈ اور انتھک کوشش کرکے تمام جماعت کے ساتھیوں کو ان کے مقام کے لیے روانہ کردیا۔ واضح ہو کہ نیپال کی جماعت کے اٹھائیس ساتھی جو کہ تقریبا تین ماہ سے

مولانا سید محمود اسعد مدنی
مولانا سید محمود اسعد مدنی

کورین ٹائن اور جیل وغیرہ کی صعوبتیں جھیل رہے تھے ۔آج الحمدللہ وہ اپنے وطن کے لیے روانہ ہو گئے ۔اسکےلیے جمعیت العلماء ضلع باغپت کے ساتھی لائق مبارک باد ہیں کہ انہوں نے جانشین فدائے حضرت مولانا سید محمد محمود اسعد مدنی کی ہدایت اور رہنمائی پر عمل کرکے بھرپور کوشش کی اور حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی مدظلہ العالی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےجماعت کے ساتھیوں کے لئے ہرممکن کوشش کی۔ اس کے لئے ہمارے باغپت کی تمام ساتھی خصوصاً صدر محترم حضرت مولانا مفتی عباس اور سیکٹری باغپت حضرت حافظ محمد قاسم اور مولانا محمد اسرار حاجی ،محمدنجات ،حاجی شکیل ،محمد زبیر اور وکیل وغیرہ کی کوششیں لائق مبارک باد ہیں۔ اللہ تعالیٰ باغپت کی جمعیت کو اور مضبوطی کے ساتھ قوم وملت کی خدمت کے لئے قبول فرمائے آمین۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here