نئی دہلی،30 ستمبر2019: مسلمانوں کی سماجی وتعلیمی ترقی کے لیے سرگرم رفاہی تنظیم الحکمہ فاو¿نڈیشن کو آج ناقابل برداشت صدمہ پہنچا۔ تنظیم کے انتہائی سرگرم رکن جناب سید حسیب احمد آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم وزارت آیوش، حکومت ہند کے ماتحت سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن(سی سی آریوایم)، نئی دہلی سے بطور سینئر پروڈکشن اسسٹنٹ وابستہ تھے۔ وہ ابھی 59سال کے تھے اور آئندہ جولائی میں ملازمت سے سبکدوش ہونے والے تھے۔ ان کی تدفین کل ان کے وطن شاہجہاں پور میں ہوگی۔
اس ناگہانی موت پر مرحوم کے اہل خانہ اور متعلقین ولواحقین میں گہرے رنج و غم کا ماحول ہے ۔ اس موقع پر الحکمہ فاو¿نڈیشن کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ سی سی آریوایم میں ان کے رفقائے کار نے اظہار تعزیت کیا اور دعاے مغفرت کی ۔ الحکمہ فاو¿نڈیشن کے چیئرمین حکیم ضیاءالدین احمدنے ان کی موت کو تنظیم کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا اور کہا کہ مرحوم انتہائی نیک اور شریف طبیعت تھے اور تنظیمی کاموں کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے تھے۔ تنظیم کے سکریٹری سید محمد شعیب، ثاقب یٰسین اور مشاہد علی صاحبان نے بھی اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
سی سی آریوایم کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خالد صدیقی نے کہا کہ مرحوم انتہائی مخلص اور نیک انسان تھے ۔ ان کی موت ایک سانحہ ہے ۔ سی سی آریوایم میں ان کے رفیق کار محمد نیاز احمدنے کہا کہ مرحوم انتہائی محنت اور ایمانداری سے کام کرتے تھے۔ ان کے جیسے ملازمین کسی بھی ادارے کے لیے عظیم اثاثہ ہوتے ہیں۔ سی سی آریوایم میں ان کے دیگر رفقائے کار ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی،ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر امان اللہ، عبدالمبین، محمد نسیم، ڈاکٹر سید محمد عاصم، ہمایوں عامر، محمد پرویز، محمد انورخان، شہنواز خاں، قاضی عظیم الرحمن، محمد ازہر خان وغیرہ نے بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعاے مغفرت کی۔مرحوم کے ماموں فصیح اکمل قادری نے ان کے انتقال کو ذاتی نقصان بتایا اور پسماندگان کے لےے دعائے خیر کی درخواست کی ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں