حافظ سعو نے حفظ قرآن شریف مکمل کیا

0
1103
All kind of website designing

نئی دہلی16اپریل(نیا سویرا بیورو):سماجی کارکن سراج الدین کے صاحبزادہ11سالہ محمد سعود کے حفظ قرآن شریف تکمیل پر اوکھلا کے ذاکر نگر میں واقع جامعہ معین الاسلام میں دستار بندی تقریب منعقد کی گئی ۔بتادیں کہ قاری سرتاج احمد کی ہی نگرانی میں حافظ سعود نے قریب2سال کی مدت میں حفظ قرآن مجیدکی سعادت حاصل کی ہے۔ اس پر مسرت موقع پر حافظ سعود کے اہلخانہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ قاری سرتاج نے اپنی گفتگو میں حافظ سعود سمیت تمام بچوں کو قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی دعاکرائی ۔انہوں نے بتایا کہ بہت کم بچے ہوتے ہیں جو کم عمری میں اور کم وقت میں ہی حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرلیتے ہیں ،اس کیلئے والدین کی بھی جدوجہد ہوتی ہے،جس طرح سے حافظ سعود کے والدین ودیگر لواحقین نے اپنی ذمہ اری نبھائی ہے اس کیلئے وہ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔قاری سرتا ج نے کلام اللہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ حفاظ کے والدین کو ایسا تاج پہنایا جائیگا جسکی روشنی سورج کے مانند ہوگی اور حافظ قرآن اپنے خاندان کے ایسے افراد کو جنت میں لیکر جائیگا جس پر جہنم کی مہر لگ گئی ہوگی ،اسلئے سبھی والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنی اولاد کو حفظ قرآن کے ساتھ مکمل طور پر قرآن وسنت کی روشی میں تربیت کریں ،تاکہ وہ بخشش کا ذریعہ بن سکیں ۔ اس موقع پر مدرسہ میں شیرینی وتبرک تقسیم کی گئی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here