نئی دہلی،25فروری(محمدارسلان خان) :
باڑہ ہندورا ؤ علاقہ میں گزشتہ ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا انعقاد عمران حسین کی جانب سے کیا گیا ، تاہم محفل سماع کابھی اہتمام کیا گیا۔ عمران حسین نے کہاکہ آج ہم یہاں شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے یکجا ہوئے ہیں، میں سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے بہت سارے کینڈل مارچ ، احتجاج بھی کئے لیکن مرکزی حکومت سے سے یہی اپیل ہے کہ اس حادثہ کی جانچ ہو اورگناہگاروں کو ان کے انجام تک پہنچائے ۔عمران حسین نے مزید کہاکہ فوجیوں کی زندگی بہت قیمتی ہے اور سبھی لوگ ان کے لئے دعا کریں۔ سیاسی حالات پر انھوں نے کہاکہ ایک ڈیڑھ ماہ بعد لوک سبھا الیکشن ہونے والے ہیں اورسبھی پارٹیوں کے لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔ آپ پانچ سال پہلے ایک حکومت بنائی تھی، اس سے بہت امید تھی کہ ہندوستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی لیکن آج پور ا ملک مایوس ہے ۔اس حکومت نے صرف جملے ہی دئے اور کچھ نہیں دیا۔ نوٹ بندی ،جی ایس ٹی ، ہجونی تشدد کے نام پر صرف ملک کو نقصان پہنچایا اور کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ ایک ریلی میں امت شاہ نے کہاتھا کہ اگرہم ۲۰۱۹ کا الیکشن جیت گئے توہمیں ۱۹۵۰ تک کوئی ہٹانہیں سکتا ۔ یہ فکر کرنے کی بات ہے کیونکہ وہ لوگ آئین میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں، اس کے بعد ممکن ہے کہ الیکشن نہ ہو، ووٹ کا حق چھین لیں ۔عمران حسین نے یہ بھی کہاکہ آج راہل گاندھی کو میڈیا بہت چلا رہے۔ ہوسکتا ہے کہ مودی جی یہ چلوارہے ہوں تاکہ مسلم ووٹ تقسیم ہو۔ ہم نے کانگریس سے با ت کی کہ دہلی میں مل کر الیکشن لڑوتاکہ دہلی میں بی جے پی کا سفایا ہوجائے مگر کانگریس گھمنڈ میں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کانگریس ۲۰۲۴ کی تیاری کررہی ہو اوراس الیکشن میں اس کی دلچسپی نہ ہو۔انھوں نے کہاکہ آپ لوگ اپنا ووٹ تقسیم نہ ہونے دیں ،ووٹ تقسیم ہوا تو بی جے پی کی حکومت آجاے گی ۔عمران حسین نے بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں بی جے پی کو ۴۶ فیصد ووٹ ملے ۔ ہمیں ۳۳ اورکانگریس کو ۱۵ فیصدووٹ ملے۔اسمبلی الیکشن میں کانگریس ۷ فیصدپر سمٹ کر رہ گئی ۔ عام آدمی پارٹی کا ۵۸ فیصد ہوگیااور آج دوبارہ الیکشن آرہا ہے ۔لوگ ہجومی تشدد ، نوٹ بندی جی ایس ٹی وغیرہ سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی کا شیئر دس سے پندرہ فیصد گرنے جارہا ہے اگریہ کانگریس میں گیا تو جیت نہیں سکتی ۔ یہ ووٹ اگر عآپ میں گیا تو ہمار ا فیصد ۳۳ سے بڑھ کر ۴۳ فیصد ہوجائے گا اور بی جے پی کا ۳۳ فیصدہوجائے گا۔اس طرح دہلی میں ساتوں سیٹیں عآپ کی ہوں گے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں