جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی کاس گنج میں فساد متاثرین اور وکلاء کے ساتھ میٹنگ 

0
1451
All kind of website designing

ملاقات میں یہ بات سامنے آئی کہ انتظامیہ فساد متاثرین کی شکایت درج نہیں کر رہی ہے ،لوٹی اور جلائی گئی دوکانوں کا بغیر پنچ نامہ کئے صفائی کرادی گئی

نئی دہلی ،نیاسویرالائیو: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پرآج جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد کاس گنج پہنچا، اس وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، ایڈووکیٹ نوراللہ (سپریم کورٹ) حافظ رضوان احمد (خورجہ) مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند) شامل تھے۔ اس موقع پر جمعیۃ ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا انعام احمد کی نگرانی میں وکلاء و ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں معززین و متاثرین کی زبانی تفصیلات جاننے کے بعد قانونی اقدامات کی تیاری کے سلسلے میں مقامی ٹیم کو متحرک کیا گیا، میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرین کی جانب سے ملی تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ ان کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے، نقصانات کا سرکاری پنچ نامہ کئے بغیر کارپوریشن کرمچاریوں پر دباؤ بنا کر صفائی کرائی جارہی ہے، اس طرح کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء کی ٹیم کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے جانے کے لئے ایڈوکیٹ حسین کی نگرانی میں کام شروع کرایا گیا، قانونی کمیٹی کا نگراں ایڈوکیٹ اقبال قریشی صاحب کو نامزد کیا گیا، جبکہ شہر و ضلع کے دوسرے وکلاء کو بھی بوقت ضرورت خدمات حاصل کرنے کی بات کی گئی۔دوران فساد شہر کی تین مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا آگ لگایا گیا قرآن پاک، جنازے، چٹائیاں جل گئیں، اس سلسلے میں قانونی اقدامات کرتے ہوئے اس کی جلد مرمت کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ایک مسجد کے کباٹ میں رکھی نقد رقومات بھی لوٹی گئی ہیں، قانونی اقدامات اور رہنمائی کے سلسلے میں جمعیۃ ریلیف کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈوکیٹ حسین روزآنہ شام چھ بجے حاجی عبدالرب انجینئر کی آفس واقع سرسید نگر قلعہ روڈ کاس گنج میں بیٹھیں گے،اس میٹنگ میں ایڈوکیٹ اقبال قریشی، پروفیسر قمر احمد خان، مولانا جنید احمد، ڈاکٹر محمد آصف، حافظ عبدالحق، ڈاکٹر محمد فاروق، گڈو پہلوان، فہیم پتر کار، چاند میاں، چودھری سلطان، مفتی خبیب قاسمی، سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

واضح ہو کہ اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء ہند کا وفد ۳۰؍جنوری کو بھی دورہ کرچکا ہے ۔اس موقع پر جمعیۃ کے وفد نے متاثرین کے نقصانات کی مکمل بھرپائی و معاوضہ ادا کرنے کے مطالبے کے ساتھ علی گڈھ کے میڈیکل میں زیر علاج اکرم و نوشاد کی عیادت و مزاج پرسی بھی کی، اس وفد میں جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی سمیت کئی ریاستی و مرکزی شخصیات شریک تھیں ۔ 

 

 

 

 

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here