All kind of website designing

نئی دہلی:30؍جنوری(پریس ریلیز) دہلی میں جھوٹے مدعی مہدویت شکیل بن حنیف کے ماننے والوں کی غنڈہ گردی آج کل عروج پر ہے ۔۲۹جنوری ۲۰۱۸ء کی صبح سناٹے کا فائدہ اٹھا کر شکیلیوں نے مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے کارکن ذیشان احمد داؤدی پر جان لیوا حملہ اس وقت کر دیا جب وہ آفس جانے کے لئے جامعہ کے قریب میٹرو پکڑنے کے لئے جا رہے تھے ۔ذیشان احمد داؤدی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکل کر جامعہ کے پاس میٹرو پکڑنے کے لئے جیسے ہی  جامعہ کے گیٹ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے کئی ایک بائک سواروں نے ان کا راستہ روک لیا اور ایک دم سے حملہ کر دیا ۔ذیشان احمد نے گرتے پڑتے جان بچانے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی، قریب میں دیکھا کہ جامعہ کا گیٹ کھلا ہوا ہے، تو گیٹ کے اندر داخل ہو گئے، موقع پر موجود گیٹ مین نے حملہ آوروں کو دیکھتے ہوئے ذیشان احمد کو گیٹ کے اندر داخل ہوتے ہی گیٹ بند کر دیا حملہ آوروں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح گیٹ کے اندر وہ بھی داخل ہو جائیں لیکن گیٹ مین نے گیٹ نہیں کھولا، اس طرح ذیشان احمد کی جان بچ تو گئی لیکن کافی دیر تک حملہ آور گیٹ کے باہر چھپ کر ذیشان کے نکلنے کا انتظار کرتے رہے اتنے میں شور مچانے اور ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعہ جب چند لوگ وہاں پہنچے تو مجمع کا رخ بھانپ کر شکیلی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ذیشان احمد کے فون کرنے پر مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے بعض اراکین بھی موقع واردات پر تیزی سے پہنچ گئے اور شلیکیوں کی تلاش میں لگ گئے اسی دوران ایک شکیلی جو چوری چھپے مخبری کے لئے کسی دیوار کے پیچھے سے جھانکتے ہوئے دیکھا گیالیکن تلاش کنندہ گان کے ہاتھ لگنے سے پہلے فرار ہونے میں وہ بھی کامیاب ہو گیا۔

کچھ ہی دیر بعد مجلس کے دفتر واقع مسجد اصلاح میںمجلس کے اراکین کی ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں علاقے کے بعض وکلاء اور ذمہ دار لوگوں نے بھی شرکت کی ،میٹنگ میں مشورے کے بعد فوری طور پر جامعہ نگر کے تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے رپورٹ دی گئی۔میٹنگ کی صدارت کر رہے مجلس کے صدر مولانا شمیم احمد قاسمی نے شکیلیوں کے اس بزدلانہ حملہ کی سخت مذمت کی، مجلس کے ناظم مولاناقاری محمد عارف جمال نے صورت حال سے شرکاء میٹنگ کو باخبر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے بعض مسلمان شکیلیوں کے بارے میں اب بھی دھوکہ میں ہیں مسلمانوں جیسا لباس اور عبادت گزاری دیکھ کر ان کو مسلمان ہی سمجھنے کی غلطی کرتے ہیں حالانکہ وہ نہ صرف یہ کہ اسلام اور مسلمان بلکہ ملک کے بھی دشمن ہیںشکیلیوں کا مقصد علاقے میں بدامنی پھیلا کر مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے اس لئے ضرورت ہے کہ مسجد وار بیانات کے ذریعے شکیلیوں کے بدعقائد اور فتنہ و فساد سے مسلمانوں کو واقف کرایا جائے تاکہ مسلمان کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر ان کے فساد میں مددگار نہ بنیں۔میٹنگ میں قاضی محمد کامل مسلم پرسنل لاء بورڈ،حمید خان صاحب ،نسیم بھائی،فرید بھائی، فرحان احمد اور دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعض اراکین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شکیل بن حنیف کے ماننے والوں کی غنڈہ گردی پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت شکیل کو گرفتار کرے اور عدالت میں پیش کر کے اس کے خفیہ ٹھکانوں کو منظر عام پر لائے ورنہ خطرہ ہے کہ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اگر حکام اس جانب توجہ نہیں دیتے تو اس کی ذمہ داری ان کے سر ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سے پیوستہ سال رمضان سے پہلے شکیلیوں نے ہری مسجد کے بعض مصلیان اور امام پر بھی جان لیوا حملہ کیا تھا لیکن نمازیوں کی روک تھام سے کوئی بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا اسی طرح حیدرآباد ،بھوپال،ممبئی اور دیگر بہت سے مقامات پر شکیلی گروپ کی غنڈہ گردی اخباروں میں آچکی ہے اور کئی تھانوں میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں۔

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here