جمعیۃ علماء راجستھان کے نائب صدر مولاناشبیر احمد، جوناگڑھ جمعیۃ صدر مولانا ابراہیم بھی آغوش رحمت میں چلے گئے

0
1143
جمعیۃ علماء راجستھان کے نائب صدر مولاناشبیر احمد
جمعیۃ علماء راجستھان کے نائب صدر مولاناشبیر احمد
All kind of website designing

قائد جمعیۃ مولانا محمود مدنی اور صدر جمعیۃ علماء قاری سید عثمان پوری سمیت تمام اہلکاران جمعیت نے کیا دکھ کا اظہار

نئی دہلی: جمعیۃ علماء راجستھان کے نائب صدر اور نوجوان عالم دین مولانا شبیر احمد نے آج زندگی کی آخری سانس لی، وہ کرونا وائرس کی زد میں تھے اورکئی دنو ں سے ہسپتال میں ایڈمٹ تھے۔ موصوف جھنجھوکے رہنے والے تھے، وہ اپنے وطن میں قائم مدرسہ اشرف العلوم کے بانی و مہتمم تھے۔وہ پوری زندگی جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں سے وابستہ رہے۔
قاری عثمان صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علمائے ہند
ان کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے گہرے قلق کا اظہار کیا ہے۔مولانا مرحوم جمعیۃ علماء ہند کے جانباز سپاہی کے تھے، جانی و مالی ہر طرح سے قربانی پیش کرتے،بالخصوص اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کے ۳۳/ویں اجلاس عام کے انتظام میں ان کا بڑا کردار تھا۔ وہ درگاہ اجمیر شریف اور جمعیۃ علماء ہند کے درمیان برابر باہمی رابطہ کی ایک اہم کڑی تھے، ہر عرس کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام قائم ہونے والے میڈیکل کیمپ یا درگاہ کے نزد زائرین کے لیے مستقل کلینک کے انتظام وانصرام میں انھوں نے قائدانہ کردار ادا کیا۔وہ خلیق، ملنسار اور مہمان نواز انسان تھے۔ جمعیۃ علماء کے ایسے مخلص اور جانباز سپاہی کی وفات سے ریاست میں تنظیمی سطح پر بالخصوص اور ملی سطح پر بالعموم پر بڑا خلاپیدا ہوا ہے۔
اسی طر ح جمعیۃ علما ء جونا گڑھ (گجرات)کے صدر مولانامحمد ابراہیم کروڈکا انتقال بھی جمعیۃ علماء کے لیے بڑا نقصان ہے، مولانا موصوف کاٹھیاوار کے حلقے میں بہت ہی فعال اور متحرک نوجوان تھے۔انھوں خطے میں جمعیۃ کے امور کو سینے سے لگا رکھا تھا، وہ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء گجرات کے جنرل سکریٹری بھی تھے۔
مولانا مدنی نے مرحومین کے جملہ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی ہے اور دعاء گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومین کو درجات علیا سے سرفراز کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے جمیع احباب سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here