مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم میں نعتیہ مقابلہ کا انعقاد

0
961
All kind of website designing

نئی دہلی،21فروری(محمدارسلان خان):
باڑ ہ ہندوراؤ کے چمنی میل میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم میں ایک نعتیہ مسابقہ کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پرادارہ کے سبھی بچوں نے نعتیہ جلسہ میں نعت شریف پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی، چند طلبانے دعائیں،کلمے نماز اور آداب و سنت پروگرام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مفتی نسیم احمد حسینی ،معراج الحق قاسمی نے شر کت کی ۔اس موقع پر مہمانان کے دست مبارکہ سے نمایاں مقام حاصل کر نے والے طلبا جن میں محمد ارمان ، دوم پوزیشن ابو سلیم ،جبکہ تیسری رینک محمد یوسف نے حاصل کی ،کو انعامات وشیلڈاورسرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔ نظامت کے فرائض مولانا مشاہد احمد حسینی نے انجام دئے ۔جلسہ کو کامیاب بنا نے میں حافظ گلزار احمد،محمد نعمان ،شہزاد الدین ،معراج الدین ،حاجی انیس الرحمان ،ماہر رضا حافظ مجتبی ودیگر نے اہم کر دار ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here