وادی کشمیر میں مرحلہ وار طریقے سے بحال ہوگی انٹرنیٹ سروس

0
882
All kind of website designing

سرینگر، 19 نومبر (نیا سویرا لائیو) وادی کشمیر میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں۔ اسکولوں میں 5 ویں سے لے کر 9 ویں تک کے امتحانات جاری ہیں۔ بانہال سے سری نگر تک ریل سروس ایک بار پھر بحال ہونے سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں تیزی سے دوڑ رہی ہیں۔ دکانیں اور تجارتی ادارے اب پہلے سے زیادہ وقت کے لئے کھل رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان جموں و کشمیر میں اب بھی موبائل انٹرنیٹ بند ہے۔ وادی کشمیر میں انتظامیہ مرحلہ وار طریقے سے جلد ہی انٹرنیٹ بحال کرنے جا رہا ہے، جس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مشروط انٹرنیٹ بحالی کے پہلے مرحلے میں سب سے پہلے صرف براڈبینڈ کنکشن پر ہی انٹرنیٹ سروس مل پائے گی۔ اس سروس کے لئے بھی شرائط رکھی گئی ہیں۔ ان شرائط میں سب سے اہم سرکاری و نجی اداروں کو لکھ کر دینا ہو گا کہ وہ وائی فائی کا استعمال نہیں کریں گے۔ یہ سہولت صرف ایک ہی ٹرمینل (آئی پی ایڈریس) پر ملے گی اور اداروں کو لکھ کر دینا پڑے گا کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے لئے صرف وہ ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی جب بھی ضرورت ہو گی سیکورٹی فورسز کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات چیک کر سکتے ہیں۔ حالانکہ جموں ڈویژن میں براڈبینڈ سروس پہلے ہی بحال ہے۔ منگل کے روز بھی وادی کشمیر میں ہر طرف حالات پرامن رہے۔ معمولات زندگی تیزی سے ٹریک پر دوڑ رہی ہے۔ ذاتی اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری تقریباًپوری ہے۔ ریہڑی-پٹری والے گلی محلوں میں اپنا سامان لے کر نکلے ۔ سخت سیکورٹی کے درمیان پانچویں سے لے کر نویں جماعت تک امتحانات جاری ہیں۔ لوگ روزانہ کے کاموں کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ سیب کی منڈیاں سجی ہوئی تھیں اور ٹرکوں میں سیب بھرکر دوسری ریاستوں میں بھیجے گئے۔ وادی کشمیر میں لینڈ لائن فون سروس اور پوسٹ پیڈ موبائل سروس آسانی سے جاری ہے جبکہ پورے جموں کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس احتیاط کے طور پر بند رکھی گئی ہیں، جسے بحال کرنے کی کوشش انتظامیہ نے شروع کر دی ہیں۔ اس سب کے باوجود وادی کے تمام حساس علاقوں میں اضافی حفاظتی دستوں کی تعیناتی برقرار ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here